تأثرات — Page 198
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008ء صداقت کا آج ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں کہ: صد ہانشان ہیں جن کے گواہ موجود ہیں۔کیا ان دین دار مولویوں نے کبھی ان نشانوں کا بھی نام لیا ؟ جس کے دل پر خدا تعالیٰ مہر کرے اس کے دل کو کون کھولے؟ اب بھی یہ لوگ یاد رکھیں کہ ان کی عداوت سے اسلام کو کچھ ضرر نہیں پہنچ سکتا۔کیڑوں کی طرح خود ہی مر جائیں گے مگر اسلام کا نور دن بہ دن ترقی کرے گا۔خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اسلام کا نور د نیا میں پھیلا دے۔اسلام کی برکتیں اب ان مگس طینت مولویوں کی بک بک سے رک نہیں سکتیں۔خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے صاف لفظوں میں فرمایا ہے آنا الْفَتَّاحُ افْتَحُ لَكَ تَرى نَصْرًا عَجِيْبًا وَ يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ۔رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ۔جَلَابِيبُ الصِّدْقِ۔فَاسْتَقِمُ كَمَا أُمِرْتَ الْخَوَارِقُ تَحْتَ مُنْتَهى۔صِدْقِ الْأَقْدَامِ كُنْ لِلَّهِ جَمِيعًا وَّ مَعَ اللَّهِ جَمِيعًا۔عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا۔یعنی میں فتاح ہوں۔تجھے فتح دوں گا۔ایک عجیب مدد تو دیکھے گا اور منکر یعنی بعض ان کے جن کی قسمت میں ہدایت مقدر ہے اپنے سجدہ گاہوں پر گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش۔ہم خطا پر تھے۔یہ صدق کے جلابیب ہیں جو ظاہر ہوں گے۔سو جیسا تجھے حکم کیا گیا استقامت اختیار کر۔خوارق یعنی کرامات اس محل پر ظاہر ہوتی ہیں جو انتہائی درجہ صدق اقدام کا ہے۔تو سارا خدا کے لیے ہو جا۔تو سارا خدا کے ساتھ ہو جا۔خدا تجھے اس مقام پر اُٹھائے گا جس میں تو تعریف کیا جائے گا۔اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت دوں گا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اب اے مولویو! اے بخل کی سرشت والو! اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیش گوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ! ہر یک قسم کے فریب کام میں لاؤ اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ غالب رہتا ہے یا تمہارا ! وَ السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔الْمُنَبَّهُ النَّاصِحُ - مرزا غلام احمد قادیانی۔جنوری 1892ء۔“ 174 ( مجموعہ اشتہارات۔جلد اوّل صفحہ نمبر 254 و255۔مطبوعہ نظارت اشاعت ربوہ پاکستان ) اور ہم نے ایک ایک لفظ کی سچائی اپنی آنکھوں سے دیکھی اور دل سے محسوس کی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے اس مبارک موقع پر اللہ تعالیٰ کے بے حساب فضلوں ، برکات اور رحمتوں کو سمیٹتے ہوئے اور حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دُعاؤں کے سائے تلے اپنی اعلیٰ روایات کو