تأثرات — Page 184
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اگر آپ بحیح معنی میں مؤمن ہیں تو آپ کا ہر دن پہلے سے بہتر ہونا چاہیے۔اصل میں آپ کے پاس ایک ڈائری ہونی چاہیے جس میں آپ روزانہ چیک کریں کہ آپ کے ذمہ کون سے کام تھے اور آپ نے ان میں سے کتنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔روزانہ کی عبادت نا کافی ہے۔آپ کو اس سے آگے بڑھنا چاہیے۔اگر آپ نے خدا کی مخلوق کے بارہ میں اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو آپ یقیناً گھاٹے میں ہیں۔یتامیٰ اور نادار افراد کی مدد کرنا بھی ایک طرح کی عبادت ہے۔آپ میں لوگوں کو معاف کرنے کی عادت ہونی چاہیے اور اپنے ملک کی خدمت کرنا بہت ضروری ہے۔ایک صحیح مؤمن کی یہ نشانیاں ہیں۔انہوں نے فرمایا کہ قرآن مجید کی ہدایات کے اندر رہنے سے لوگ معصیت اور فساد سے امن و آشتی حاصل کر سکتے ہیں۔اس ہال میں قریباً سبھی معززین نے کئی بار لفظ امن کا استعمال کیا ان میں مسی ساگا کی میئر بھی شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ امن ایسی چیز ہے کہ تمام دنیا اس کے لیے دعا کر رہی ہے۔تاہم امن آپ سے اور مجھ سے شروع ہوگا۔اس وقت ساری دنیا کو امن کی ضرورت ہے۔میری خواہش ہے کہ ایک دن تمام مذاہب اکٹھے ہو کر دنیا میں امن کے قیام کو ممکن بنادیں۔“ 165 الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (11) (5) اخبار News Toronto : اخبار News Toronto نے اپنی 24 جون 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: "اسلام کی خالص اور پاک تعلیمات پر منی دنیا مسی سا گا۔آج بھی اختتام ہفتہ کی تقریبات جود عا اور تعلیم پر مشتمل ہیں جاری رہیں جو انٹرنیشنل سنٹر میں منعقد کی جارہی ہیں اور جہاں ان کے رُوحانی پیشوا مرزا مسرور احمد ان کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کریں گے۔یہ کانفرنس 1972ء سے جاری ہے تاہم اس سال خصوصی طور پر صد سالہ خلافت جوبلی منائی جا رہی ہے جو ان کے بانی مرزا غلام احمد صاحب کی وفات کے بعد سے جاری ہے۔اس جماعت کا بنیادی سچ نظر مذہبی رواداری ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12)