تأثرات — Page 183
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 164 میں عموماً اور صد سالہ جوبلی کی تقریب کے بارہ میں خصوصاً نیز ان تقریبات میں حضرت اقدس خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بابرکت شمولیت کے بارہ میں لکھا:۔دو مسی ساگا میں مسلم جماعت احمدیہ کی کنونشن میں ہزاروں کی شرکت اس اختتام ہفتہ کو جب ٹورانٹو والوں نے بعض دلچسپ تقریبات کا مشاہدہ کیا مسی ساگا نے بھی احمد یہ مسلم کمیونٹی کی 32 ویں کانفرنس کا مشاہدہ کیا جو ایک عظیم اجتماع تھا۔یہ تقریب جمعہ سے شروع ہو کر اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔اس کا نفرنس کی اہمیت اس لحاظ سے بڑھ گئی ہے کہ صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر منعقد ہورہی ہے۔موجودہ خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔حضرت اقدس نے اپنے خاص خطاب میں جو ایم۔ٹی۔اے پر نشر کیا گیا عورتوں کی عفت، عصمت، نیکی، استقامت اور توبہ کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور ان کو ان خوبیوں میں مزید بڑھنے کی تلقین فرمائی۔کانفرنس میں بعض علما اور تاریخ دانوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے پہلے خلفا کے واقعات زندگی بتائے۔بہت سارے سیاست دانوں میں Ms Hazel McCollion بھی شامل تھیں۔انہوں نے اپنے ایڈریس میں احمدیوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ ہم قریباً 20 ہزار احمدیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک عظیم مذہب کے لیے کیا ہی عظیم گواہی ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 5 تا11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 11) 4 اخبار The Mississauga News : اخبار مسی ساگا نیوز نے اپنی 29 جون 2008ء کی اشاعت میں تصویر کے ساتھ جس میں وزیر اعظم کے نمائندے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو وزیراعظم کا پیغام پیش کر رہے ہیں لکھا کہ: مسلمانوں کے سر براہ کو دیکھنے کے لیے متبعین نے انٹرنیشنل سنٹر کو بھر دیا 15 ہزار افراد سے زیادہ لوگوں نے انٹر نیشنل سنٹر کو مکمل طور پر بھر دیا تا کہ وہ اپنے روحانی پیش و احضرت مرزا مسرور احمد جو عالمگیر جماعت احمدیہ کے سر براہ ہیں کو سننے کا موقع حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ صرف روزانہ کی عبادت کافی نہیں بلکہ آپ کو اس سے مزید آگے بڑھناضروری ہے تا کہ صحیح معنی میں مؤمن بن سکیں۔