تأثرات

by Other Authors

Page 147 of 539

تأثرات — Page 147

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اور انشاء اللہ ہمارا یہی عزم سیرالیون کے بارہ میں بھی ہے۔موجودہ حکومت کے ساتھ بھی ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔سابقہ صدر مملکت سیرالیون لندن تشریف لائے تھے اور پھر مجھے ملنے کے لیے بھی آئے تھے اور انہوں نے نماز جمعہ بھی ہمارے ساتھ بیت الفتوح میں ادا کی تھی۔“ (4) ببینن کے کونسلر سے ملاقات : 134 روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008ء صفحہ 4) سیرالیون کے سفیر سے ملاقات کے بعد امریکہ میں بینن کے کونسلر Mr۔Emenual Tunji کو بھی حضور انور نے شرف ملاقات بخشا۔کونسلر نے بتایا کہ بین کے سفیر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملنے آنا تھا لیکن وہ ایک اہم مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے اور انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو امریکہ میں خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے نمائندہ کے طور پر انہیں بھجوایا ہے۔کونسلر نے کہا کہ اُن کا ملک بین اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے اور خوشی کا اظہار کرتا ہے اور وہ حضور انور کے شکر گزار ہیں کہ حضور نے اُن کے ملک کا وزٹ کیا اور انہیں حضور کو اپنا حکومتی مہمان State Guest) بنانے پر بہت خوشی ہوئی تھی۔انہوں نے بینن میں جماعتی خدمات پر شکریہ کا اظہار کیا اور حضور انور کی خدمت میں درخواست کی کہ یہ رفاہی کام جو جماعت احمدیہ بینن میں کر رہی ہے، جاری رکھے جائیں اور ان میں مزید وسعت پیدا کی جائے جس پر حضور انور نے فرمایا کہ ایسا ہی ہوگا اور جو خدمت ہم کر رہے ہیں جاری رہے گی۔(5) لنگر خانہ کا معاینہ ظہر اور عصر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد 17 جون کو ہی حضور انور نے لنگر خانہ کا بھی معاینہ فرمایا اور وہاں موجود کارکنان کو شرف مصافحہ بخشا۔حضور انور کے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ چاول، آلو گوشت اور مرغی کا گوشت پکایا گیا ہے اور ناظم صاحب نے بتایا کہ آج شام کے لیے تین ہزار کس کا کھانا تیار کیا گیا ہے۔گھانا کے سفیر سے ملاقات : 18 جون 2008ء کا دن بھی مصروفیات سے بھر پور تھا۔اس دن امریکہ میں متعین غانا کے سفیر Hon Kuame Bawjah Edusei حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کے لیے آئے۔سفیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ سو سالوں سے جماعت احمد یہ غانا میں غیر معمولی خدمت کر رہی ہے اور غانا کی ترقی کے لیے کوشاں ہے جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: