تأثرات

by Other Authors

Page 122 of 539

تأثرات — Page 122

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہوں کہ خدا تعالیٰ اس دور کو اپنی بے انتہا تائید و نصرت سے نوازتا ہوا ترقی کی شاہراہوں پر بڑھاتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ۔اور کوئی نہیں جو اس دور میں احمدیت کی ترقی کو روک سکے اور نہ ہی آئندہ کبھی یہ ترقی رُکنے والی ہے۔خلفا کا سلسلہ چلتا رہے گا اور احمدیت کا 66 قدم آگے سے آگے انشاء اللہ بڑھتا رہے گا۔" عہد وفا 112 الفضل انٹر نیشنل۔خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی نمبر 25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفحہ 12) حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے اس مبارک موقع پر تمام احباب جماعت سے عہد لیا۔ساری دُنیا کے احمدیوں نے دست بستہ کھڑے ہو کر اپنے آقا کے پیچھے پیچھے اس عہد کو دُہرایا۔عہد کے الفاظ درج ذیل ہیں : أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوله۔آج خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہونے پر ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دُنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لیے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لیے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دُنیا کے ہر ملک میں اُونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لیے آخری دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولا د و ر اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفید ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اُونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللهم آمين اللهم آمين اللهم آمین الفضل انٹر نیشنل۔خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی نمبر 25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفحہ 12) یہ تاریخی اور مقدس عہد لینے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دُنیا بھر کے احمدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: