تأثرات — Page 74
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 68 سب احباب امیر صاحب بورگو کے ساتھ پہلے سے وہاں موجود تھے۔امیر صاحب بورگونے فرڈ افر ڈا ان سب احباب کا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے تعارف کرایا۔اس تقریب کی کارروائی کا آغاز مقامی روایت کے مطابق مبلغ انچارج مکرم عبد الخالق صاحب نیر نے دعا کروا کر کیا جس کے بعد مکرم حافظ عبد الغنی صاحب شو بھی (Shobambi) نے تلاوت کی جس کے بعد امیر صاحب آف بورگو Dr۔Halira (Borg Kitoro III Dentoro Con نے اپنی سلطنت کا تفصیلی تعارف کروایا اور اس علاقہ کی تعلیمی، طبی سہولتوں اور سلطنت کے اقتصادی اور معاشی حالات اور زرعی منصوبہ جات کا ذکر کیا اور کہا: در حقیقت سب تعریفیں اسی خدائے قادر و توانا کے لیے ہیں جس نے آج کی تقریب کو خواب سے تعبیر میں بدل ڈالا۔خدا تعالی کا تہ دل سے شکر گزار ہوتے ہوئے میں اپنی طرف سے، بورگو (Borgu) امارت کی کونسل کی طرف سے اور اس سلطنت کے تمام عوام خواہ وہ اس موقع پر حاضر ہونے کی سعادت پا سکے یانہ پاسکے، سب کی طرف سے عزت مآب خلیفہ اُسیح کو New Bussa میں جو کہ Borgo Kingdom کا روایتی دار الحکومت ہے خوش آمدید کہتا ہوں۔بلاشبہ آج کا دن بورگو کے عوام کے لیے، نائیجیر سٹیٹ کے لیے اور نائیجیریا کے تمام باسیوں کے لیے ایک خاص تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔اس غرض سے ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے خلیفتہ اسیح کو اور آپ کے وفد کے تمام ممبران کو طویل مگر با برکت سفر اختیار کرتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لانے کی توفیق بخشی۔جولائی 2007 ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر خاکسار کو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔اس موقع پر بلا تکلف اور مدبرانہ انداز میں ہمیں دنیا کے دور حاضر کے معاشرتی ، اقتصادی اور روحانی حالات کے بارے میں تجزیاتی تبادلہ خیال کا موقع ملا۔خلیفہ اسیح کے بیان فرمودہ عملی اقدامات جو یقیناً مؤثر انداز میں دنیا کے موجودہ گھمبیر اور پریشان کن مسائل کا حل ہیں، نے میرے دل پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے اور خاکسار کے حق میں جس تعلق اور محبت کا اظہار آپ نے فرمایا اور نائیجیریا کے خصوصی حالات کے دیرپا حل کے سلسلہ میں جو پدرانہ محبت سے لبریز دعائیں آپ نے کیں اور نائیجیریا میں موجود غیر معمولی انسانی و مادی ذرائع کے غریب عوام کے لیے بہتر استعمال کے سلسلہ میں جو روشن خیالات آپ نے پیش فرمائے میرے لیے حرز جان اور نا قابل فراموش ہیں۔یقیناً ایسے ہی موقع پر عزت مآب خلیفتہ اسیح کی دلوں کی گہرائیوں تک سرایت کر جانے والی