تأثرات

by Other Authors

Page 68 of 539

تأثرات — Page 68

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء وے پر پہنچ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا اور محبت و فدائیت کا اظہار کیا۔62 سفر ابھی تک جاری تھا جبکہ سورج غروب ہونے کے باوجود یہ عشاق نہ جانے کب سے اپنے پیارے آقا کے دیدار کے لیے کھڑے تھے۔راستہ کی تاریکی ان کے وصل کے جذبات کو مدھم نہ کر سکی۔تاریکی اس قدر تھی کہ کاروں کی روشنی سے معلوم ہوتا کہ لوگ کھڑے ہیں لیکن یہ جان شارانِ خلافت اپنے سینوں اور دلوں میں بے لوث محبت اور اطاعت و وفا کی شمعیں روشن کیے کھڑے تھے۔ان رُوح پرور نظاروں کے درمیان سے ہوتا ہوا یہ قافلہ رات کو الورین (Ilorin) پہنچا جہاں مقامی جماعت نے رات کے قیام کے لیے ہوٹل Royalton Palace میں انتظام کر رکھا تھا۔ہوٹل کے احاطہ میں الورین کے احباب جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔حمد و ثنائے باری تعالیٰ کا ورد کرتے ہوئے احباب جماعت کی محبتوں کا جواب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ ہلا ہلا کر دیا اور ہوٹل کے اندر تشریف لے گئے۔الورین شہر کی مختصر تاریخ اور قیام احمدیت: کوارا ریاست (Kwara State) کا دل اور دار الحکومت الورین، لیگوس سے تین سوکلومیٹر شمال میں واقع ہے۔اس علاقے کی آبادی یورو با قبیلے پرمشتمل ہے۔الورین ایک اسلامی شہر گردانا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے جنوب میں لیگوس تک بکثرت مسلمان ہی مسلمان آباد ہیں۔فولانی ہاؤ سا امارت کی وجہ سے لوگ الورین میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور یہاں کے مدرسوں سے اسلامی تعلیم حاصل کر کے جنوب اور یوروبا قبیلہ میں بھیجے جاتے ہیں۔چنانچہ الورین اسی وجہ سے جنوب کا Sokoto کہلاتا ہے۔الورین کے باسی بڑے کٹر مسلم ہیں۔1970ء میں الورین شہر سے باہر چندلوگوں نے احمدیت قبول کی جن کے ذریعے الورین شہر میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔شروع میں تو زیادہ مخالفت نہیں ہوئی لیکن جب 1986ء میں ریڈیو کوارا“ پر جماعتی پروگرام نشر ہونا شروع ہوئے تو مذہب پرستوں نے احمدیت کی مخالفت میں آوازیں بلند کرنا شروع کیں اور اس معاملہ کو الورین شہر کے امیر جناب الحاج ابراہیم ذولو گمباری کے پاس لے گئے اور زور دیا کہ جماعت احمدیہ کے پروگرام بند کیے جائیں۔اس پر الورین کے امیر نے ان سے پوچھا کہ کیا احمدی کلمہ پڑھتے ہیں؟ نمازیں پڑھتے ہیں؟ قرآن پڑھتے ہیں؟ جس کے جواب میں معترضین نے کہا کہ پڑھتے ہیں۔جس پر امیر آف الورین نے کہا کہ پھر وہ کیوں مسلمان نہیں؟ اور کیوں ان کا پروگرام بند کیا جائے ؟ امیر آف الورین نے کہا کہ ان کا پروگرام بند کرانے کے لیے پہلے ثابت کریں کہ وہ غلط ہیں۔امیر آف الورین نے مزید کہا کہ الورین میں عیسائی مضبوط ہورہے ہیں اور ان کے چرچ بن رہے ہیں، سارے ریڈیو پروگرام انہوں نے خرید رکھے ہیں۔آپ ان کا مقابلہ کیوں نہیں کرتے ؟ ان کے متعلق کیوں کوئی سکیم نہیں بناتے ؟ امیر آف الورین کے اس منصفانہ جواب پر مخالفین گنگ ہو گئے۔یوں الورین میں جماعت اپنی ترقی