تأثرات

by Other Authors

Page 420 of 539

تأثرات — Page 420

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اس طرح لندن میں پریس کام کر رہا ہے۔لندن سے شائع ہونے والے کتب و رسائل کی تعداد جو ہے وہ دولاکھ چالیس ہزار پانچ سو ہے جبکہ افریقہ کے ممالک میں طبع ہونے والی کتب کی تعداد چار لاکھ پینتالیس ہزار ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ میں جو پریس لگے ہیں بڑے جدید مشنری کے ساتھ لگائے گئے ہیں جن کو مزید اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت تھی ان کو مزید نئی مشینری مہیا کی گئی ہے۔“ 382 جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26) تراجم قرآن کریم: جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی خدمت کی جو تو فیق دی ہے اور مسلسل دیتا چلا جا رہا ہے وہ دنیا میں کسی بھی اسلامی فرقے ، جماعت یا کسی بھی مسلم ملک کو نہیں ملی۔چنانچہ جماعت احمدیہ کا منصوبہ کہ قرآن کریم کا ترجمہ کم از کم سو زبانوں میں پیش کیا جائے ، اپنے ہدف کی طرف بہ سرعت رواں دواں ہے اور صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے سال میں جماعت احمدیہ کو چارنئی زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت کی سعادت ملی ہے۔اس بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے فضل سے چار زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم مکمل شائع ہوئے ہیں۔یہ زبانیں ہیں بوزنیا کی بوز نین، کرغیز ، تھائی اور مالاگاسی۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مقامی باشندوں کی زبان مورے جو ہے اس میں قرآن کریم کے پہلے پندرہ پاروں کا ترجمہ شائع کیا گیا ہے یہ ترجمہ پچھلے سال دس پاروں کا تھا۔گزشتہ سال تک کل مطبوعہ قرآن کریم کے تراجم کی تعداد 64 تھی دوران سال مزید چار تراجم مکمل طور پر شائع ہو کر یہ تعداد 68 ہو گئی ہے۔45 ممالک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دوران سال 621 مختلف کتب، پمفلٹ اور فولڈ رز وغیرہ 31 زبانوں میں طبع ہوئے 66 ہیں جن کی تعداد 21 لاکھ 24 ہزار اور 367 (21,24,367) ہے۔“ (جلسہ سالانہ یوکے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26) دوران سال لگائی جانے والی نمائشیں اور بک سٹال : اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں جماعت احمدیہ نے اسلامی لٹریچر کا پر چار کرنے کے لیے مختلف اہم جگہوں پر نمائشوں کا بھی اہتمام کیا اور سال 2008ء میں خاص طور پر اس بات کا اہتمام کیا گیا کہ خلافت احمدیہ کے حوالہ سے اسلامی اور جماعتی تعلیمات کو تصویری اور تحریری طور پر منظم کر کے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ دنیا حقیقی اسلام کا چہرہ دیکھ کر احمدیت کے نور سے منور ہو سکے۔ان نمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ