تأثرات — Page 419
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مساجد کو بھی آباد کر دیتے ہیں اور نئی مساجد بھی تعمیر کر رہے ہیں۔“ 381 (جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ اسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26) مشن ہاؤسز اور تبلیغی مراکز : اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے اور دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لیے جماعت احمد یہ دنیا بھر میں اپنے تبلیغی مراکز اور مشن ہاؤسز تعمیر کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے صد سالہ خلافت جو بلی کے سال میں احباب جماعت احمدیہ کو بھر پور ساعی کی توفیق ملی اور دنیا بھر میں کئی ایک نے تبلیغی مراکز اور مشن ہاؤسر تعمیر کئے گئے اور کئی ایک بنی بنائی عمارات اس مقصد کے لیے خریدی گئیں۔چنانچہ حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس کا تذکرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: درمشن ہاؤسز اور تبلیغی مراکز میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوران سال 142 کا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تک 102 ممالک میں تبلیغی مراکز کی تعداد دو ہزار گیارہ (2011) ہو چکی ہے۔“ (جلسہ سالانہ یوکے۔دوسرے دن کا خطاب فرمودہ حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26) پر لیس اور لٹریچر : اسلامی تعلیمات کو دنیا کے ہر ملک اور دنیا میں بسنے والی ہر ایک قوم تک پہنچانے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام الہی کے مطابق پیش گوئی فرمائی کہ اس زمانہ میں سیف کی نہیں بلکہ قلم کی ضرورت ہے۔جیسا حملہ ہو گا ویسا ہی جواب ہو گا اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام قلمی اسلحہ سجا کر سائنسی اور علمی ترقی کے میدان کارزار میں اُترے اور اسلام کی روحانی شجاعت اور باطنی قوت کا کرشمہ دکھلایا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہر ایک میدان میں فتح نصیب جرنیل بنادیا۔جماعت نے اس مقصد کے لیے اپنے پریس لگائے اور اسلام کی اشاعت کا کام تیزی پکڑ گیا۔آج جب ہم جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی خدمت کی جو تو فیق جماعت احمدیہ کومل رہی ہے وہ دنیا میں کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کو نہیں مل رہی۔ضیاء الاسلام پریس ربوہ پاکستان کے علاوہ قادیان بھارت میں ایک بڑا پریس لگایا گیا ہے ان دونوں کو شامل کر کے کل گیارہ پر یس ساری دنیا میں یہ عظیم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: ” اس وقت تک کل گیارہ ممالک میں ہمارے پر یس کام کر رہے ہیں جو رقیم پریس انگلستان کی نگرانی میں افریقہ کے آٹھ ممالک ہیں۔جن میں غانا، نائیجیریا، تنزانیہ، سیرالیون، آئیوری کوسٹ، کینیا، گیمبیا برکینا فاسو ہیں اور مختلف لٹریچر شائع ہو رہا ہے۔