تأثرات

by Other Authors

Page 343 of 539

تأثرات — Page 343

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جماعت اور افراد جماعت پر نہایت خطرناک اور خوف ناک لمحات بھی آئے جب یوں محسوس ہوتا تھا کہ گویا جماعت کا وجود ہی خطرے میں ہے لیکن ایسے ہر موقع پر خدا تعالیٰ کی قدرت ثانیہ کے مظاہر کی عدیم المثال قیادت اور راہ نمائی اور ان کی خدا تعالیٰ کے حضور دردمند دعاؤں کے طفیل نہ صرف یہ کہ جماعت ان مراحل سے بخیر و خوبی گزری بلکہ پہلے سے بڑھ کر کامیاب اور سرخرو ہو کر اُبھری۔خدا تعالیٰ کی اس بے مثال نعمت اور عظیم الشان انعام پر ہمارے دل جہاں اپنے رب کے لیے شکر اور حمد کے جذبات سے لبریز ہو کر ہر آن اس کے حضور سجدہ ریز ہیں وہاں ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ ہم خلافت احمدیہ کی پہلی صدی کی تکمیل کے اس پر مسرت اور تاریخی موقع پر قدرت ثانیہ کے مظہر خامس کے حضور بھی اپنے دل کی اس کیفیت اور جذبات محبت و عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بابرکت موقع پر ہدیہ تبریک پیش کریں اور یہاں جمع ہونے والے نمائندگان اپنے اپنے علاقہ کی جماعت کے افراد مرد، عورت، بچے، جوان اور بوڑھے کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے عہد اطاعت وفرماں برداری اور صدق و وفا کی تجدید کریں جو ہمارے بزرگوں نے 27 مئی 1908ء کے دن قدرت ثانیہ کے مظہر اوّل سے کیا تھا۔“ 305 (ماہنامہ انصار اللہ ربوہ۔اپریل 2008ء صفحہ نمبر 23 تا 25) اس تحریک کی تائید میں اپنے جذبات کا اظہار : اس تحریک کی تائید میں بعض احباب نے مختصر طور پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کچھ اس طرح کیا: (1) مکرم چودھری مختار احمد صاحب ملهی : مکرم چودھری مختار احمد صاحب ماہی امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع گوجرانوالہ اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : " آج جو خدا تعالیٰ کی تقدیر ہے وہ ہمیں سمجھا رہی ہے کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے جھولیاں بھرنا چاہتے ہو تو لازما نظامِ خلافت سے وابستہ رہو۔آج اس خوشی کے موقع پر جب ہم خلافت کے سو سال پورے ہونے کی خوشی منا رہے ہیں اور ہمارے دلوں میں ایک غیر معمولی عقیدت کے جذبات خلافت کے لیے اور محبت کے جذبات ہیں ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم یہ دیکھیں اور سمجھیں اور سوچیں کہ کیا ہم اس پہلو سے اپنے آپ کو تیار کر