تأثرات

by Other Authors

Page 312 of 539

تأثرات — Page 312

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 282 1948ء کو اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کیے گئے انسانی حقوق کے حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا اور جماعت احمدیہ کو صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی کے سلسلہ میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ: ” جماعت کے افراد دنیا میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے عملی کوششیں کر رہے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 9) مقامی ٹی وی کے نمائندے نے اس جلسہ کی رکارڈنگ کی اور ٹی وی پر پندرہ منٹ دورانیہ کی خبر بھی نشر کی گئی۔28 مئی 2008 ء کو ملک کے ایک کثیر الاشاعت روزنامے Times Of Suriname میں خلافت قدرت ثانیہ کے موضوع پر ایک مضمون شائع ہوا۔جاپان (Japan): روزنامه الفضل ربوہ 20 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 2) جماعت احمد یہ جاپان نے صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر جلسہ سالانہ کے علاوہ بھی کئی ایک پروگرام بنائے جن میں سے مجلس انصار اللہ جاپان کی طرف سے منعقد کیا جانے والا ایک پروگرام دعوت الی اللہ کا بھی تھا اس پروگرام میں پارلیمنٹ کے ایک ممبر Buston ، Mr۔Kohei Otska میوزیم کے جنرل منیجر Mr۔Masao Ohtake اور جاپانی بدھسٹ پریسٹ Mr۔Watanabl Khaie نے شرکت کی اور جماعت کا شکر یہ ادا کیا جن کی دعوت پر انہیں اس بابرکت پروگرام میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔مہمانوں نے جماعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ : امن کی تعلیم دینے والی یہ پیاری جماعت ہے۔“ Ol) روزنامه الفضل ربوہ 12 ستمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 6) کمبوڈیا (Combodia): کمبوڈیا کی جماعت نے بھی اس سلسلہ میں مختلف پروگرام منعقد کیے۔صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے پروگرام منعقدہ 16 اور 17 مئی 2008ء میں سات سوز ائرمین شامل ہوئے۔حکومت کمبوڈیا کی طرف سے رائل گورنمنٹ آف کمبوڈیا کے وزیر جناب گنگ سوپ Kung Sop) ، صوبہ Kampong Chang کے بدھسٹ گورنر جناب Touch Marim اور صوبہ اور ضلع کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنر نے اپنے تہنیتی خطاب میں کہا کہ: میں آپ کے ماٹو Love for all Hatred for None سے بہت متاثر ہوں اور میں اپنی کا بینہ کے اجلاسات میں ہمیشہ اس کا ذکر کیا کرتا ہوں۔“ (ازرپورٹ آمدہ مبلغ انچارج صاحب کمبوڈیا )