تأثرات — Page 313
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء بوسنیا (Bosnia): 283 بوسنیا کے جلسہ سالانہ میں 65 غیر از جماعت احباب نے شرکت کی اور جماعتی انتظامات کی تعریف کی اور اسلام احمدیت کی تعلیمات کو سراہا۔نیز جماعتی انتظامات کے تحت آئندہ منعقد ہونے والے ہر پروگرام میں شرکت کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔:(Belgium) از رپورٹ آمده مکرم وسیم احمد صاحب سروعه مبلغ سلسلہ بوسنیا ) بیلجیئم میں صد سالہ خلافت جوبلی کے سال کے جلسہ سالانہ منعقدہ 4 و 5 اور 6 جولائی 2008 ء میں Limburg کی بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کر کے جلسہ کی رونق بڑھائی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ان شخصیات میں Limburg ریجن کے گورنر ، میئر Hasselt میر in Triden میر Heusden Zo ، فیڈرل پولیس Hesselt کے کمشنر کے علاوہ دو کیبینٹ ممبرز اور شعبہ Integration کی سر براہ شامل تھیں۔صوبائی گورنر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: آپ لوگ اسلام کی صحیح تصویر پیش کر رہے ہیں اور مجھے آپ کا لوگو Love for All Hatred for None بہت پسند ہے۔میٹر Heusden Zolder نے کہا کہ : ” میری خواہش ہے کہ آپ ہر سال یہیں پر جلسہ کریں۔“ میئر Sint Truiden نے اس جلسہ میں شمولیت کر کے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ احمدیت کا یہ خوب صورت پیغام کہ Love for All Hatred for none کا ایک مستقل بورڈ بنا کر Sint Truiden کے سنٹر میں لگایا جائے گا جس کی منظوری صوبائی کابینہ اور میئر کی کابینہ نے بھی دے دی ہے۔انہوں نے یہ خوش خبری سنا کر کہا: " آپ کی جماعت دوسرے لوگوں سے زیادہ پر امن ہے۔“ میئر Hasselt نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: دو نئے سال کے شروع میں آپ کے نوجوانوں نے جو شہر میں وقار عمل کیا اس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔“ (از رپورٹ آمدہ امیر جماعت ہائے احمد یہ کیجیم ) صد سالہ خلافت جوبلی 2008ء کی وی آئی پی رسپشن کی خبر انٹرنیٹ پر