تأثرات — Page 300
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 272 ہلایا اور سب کو السلام علیکم کہا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد عمر کے باہر لگی ہوئی سختی کی نقاب کشائی کی اور مسجد کا افتتاح فرمایا۔مسجد عمر ارنا کولم کے افتتاح کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل مزید چار مساجد کا افتتاح فرمایا: ☆ مسجد بیت العافیت Kodungallur مسجد ناصر Alapuzha مسجد محمود Palluruthi اور مسجد بیت الہدی Ayirapuram مسجد عمر کی تقریب میں مسجد کے دونوں ہاں مرد و خواتین سے بھرے ہوئے تھے۔کو چین ، ارنا کولم اور اردگرد کی جماعتوں سے احمدی احباب اور عشاق احمدیت کو یہ گھڑیاں ایک صدی کے بعد نصیب ہو رہی تھیں کہ ان کو دیکھنے کے لیے کئی ایک ترسی ہوئی آنکھیں اور حسرت زدہ دل خدا کے حضور پیاسے ہی حاضر ہو گئے تھے۔احباب اپنی بڑی تعداد میں جمع تھے کہ تل رکھنے کو جگہ نہ بچی تھی۔یہ پیا سے آج خوب سیراب ہورہے تھے۔ان کے دل روشن تھے اور چہرے خوشی و مسرت کے نور سے منور دکھائی دے رہے تھے۔ان کی نظریں اس حسین چہرے کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھیں اور جب وہ چہرہ دکھائی دیا تو ان کی آنکھیں اس مبارک چہرے سے ہٹنے کا نام بھی نہیں لے رہی تھیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے کو چین پہنچنے پر میڈیا کے تاثرات : حضور انور کے قدموں نے جب کو چین کی سرزمین کو برکت بخشی تو جیسے احباب کی آنکھیں اور دل روشن اور پرنور ہو گئے ویسے ہی غیر از جماعت لوگ بھی ان برکات کو سمیٹنے کے لیے اپنے تہی دامن لے کر آگئے اور ان کے تاثرات کا اظہاران خبروں سے ہوتا ہے جو انہوں نے اپنے اخبارات میں شائع کیں اور ریڈیو اور ٹی وی پر نشر کیں۔ملیالم زبان کے سب سے بڑے اخبار Mathrubhumi نے اپنی 29 نومبر 2008 ء کی اشاعت میں خبر دیتے ہوئے لکھا: احمد یہ خلیفہ کو چین تشریف فرما ہوئے احمد یہ مسلم جماعت کے پانچویں خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد کو چین تشریف لائے۔جمعہ کی شام سواسات بجے King Fisher جہاز سے کالی کٹ سے کو چین وارد ہوئے۔خلیفہ کو ائر پورٹ پر پُر خلوص خوش آمدید کہا گیا۔مستورات سمیت سینکڑوں عقیدت