تأثرات

by Other Authors

Page 268 of 539

تأثرات — Page 268

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء۔۔۔و مختصر پیغام میں آپ کو دینا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ آپ کے اصول ہم سب کے لیے بہت اہم ہیں محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں ، آپ کا یہ نہایت مصفے اور سیدھا صاف اصول ہے جو تمام اعلیٰ اقدار کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔میں بہت سے سماجی گروہوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی اور مختلف طبقات فکر سے ملنے کا موقع ملتا رہتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ ان تمام کا دائرہ کار یا معاشرت کسی قسم کی بھی ہو ان سب کی تمناؤں کی سمت ایک ہی ہے یعنی قیام امن، انسانی ہمدردی ، مساوات اور ایک دوسرے کی اقدار کا احترام۔۔۔۔جوالفاظ آپ نے ظالم کی مدد کرنے کے بارہ میں کہے وہ بہت اہم ہیں کیونکہ معاشرہ میں جو غلطی خوردہ ہوں ان کو روکنا بھی بہت ہی اُمید افزا ہے کیونکہ میں یقین رکھتی ہوں کہ انسانوں میں اپنے آپ کو بدلنے کی اہلیت موجود ہوتی ہے۔۔۔۔آپ کے حوصلے کی وسعت اور گہرائی اور صبر کے ساتھ اخلاقی اقدار کے قیام کی کوششیں کرتے چلے جانا ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔جو کام ہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہ بہت بڑا چیلنج ہے اور اس میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔اس خیال میں تمام ممبران پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیڈر میرے ساتھ اتفاق کریں گے کہ جن نظریات کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ بہت قابل قدر اور قابل عمل نظریات ہیں اور جب ہمیں روحانی راہنمائی اور ولولے ان لوگوں سے ملتے ہیں جن کا یقین محکم بنیادوں پر چنا ہوتا ہے تو ان کے نمونہ میں ہمیں زندگی کے نئے ولولے لگن ، حوصلے اور ذوق عطا ہوتے ہیں۔“ 242 الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 16)۔Hon۔Dominic Grieve M۔P کے تاثرات : ہیزل بلیئر کی تقریر کے بعد جناب۔Dominic Grieve M۔P نے اس تقریب کے انعقاد پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔آپ حزب اختلاف کی طرف سے Shadow وزیر داخلہ اور Shadow اٹارنی جنرل ہیں۔انہوں نے اپنی تقریر کے شروع میں کہا کہ : آج ہم جماعت احمدیہ کی میزبانی کا شرف حاصل کر رہے ہیں جبکہ اکثر وہ ہماری مہمان نوازی کرتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں احمدی آبادی میں سے 75 سے 80 فیصد تک لوگ حاضر ہوتے ہیں۔