تأثرات — Page 251
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008 ء ☆ 226 Mr۔Gutjahu جو اپنے علاقہ کے تمام چرچوں کے بڑے پادری اور عیسائی سکالر ہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے حضور انور سے ملاقات کی اور کہا کہ : ☆ 66 مجھے حضور کے آج کے خطاب کا جرمن ترجمہ چاہیے مجھے اس کی ضرورت ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء - صفحہ نمبر (12) Pankow Berlin کے لارڈ میئر نے حضور انور سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: حضور انور نے بہت اچھے انداز میں واقعات اور دلائل سے اسلام کی خوبیاں بیان فرمائی ہیں۔حضور انور کے اس خطاب کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008, - صفحہ نمبر (12) یہودی رہائی Mr۔Rothshild حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب سے بہت متاثر ہوئے۔انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے چند منٹ گفتگو کا شرف حاصل کیا اور بین المذاہب ڈائیلاگ کا ذکر کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو مسجد کی تعمیر پر مبارک باد دی۔فیملی فیڈریشن کے سرکردہ افراد میں سے ایک فرد Mr۔Fummi نے بھی اظہار کیا کہ وہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے آج کے خطاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔موصوف نے دوران ملاقات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو ایک کانفرنس میں شرکت اور خطاب کرنے کی پر زور دعوت دی۔☆ پانکو چرچ کی سربراہ خاتون پادری نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے دوران حضور انور کو مسجد کی تعمیر پر مبارک باد دی۔میڈیا میں تشہیر : الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) مسجد خدیجہ برلن کی افتتاحی تقاریب کی دنیا بھر کے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا نے غیر معمولی طور پر اشاعت کی۔جرمنی کے علاوہ آٹھ ممالک کے میڈیا کے نمائندگان اور چار بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندگان ان تقریبات میں شامل ہوئے۔کیا۔ٹی وی سٹیشنز : کئی ایک ریڈیو اور ٹی وی سٹیشنز نے مسجد خدیجہ برلن کی افتتاحی تقریب کو مختلف انداز میں Cover