تأثرات

by Other Authors

Page 252 of 539

تأثرات — Page 252

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008 ء 227 جاتی رہی کہ: جرمن چینل 1-ARD خبرنامه Tagesschau میں ہر گھنٹے بعد یہ عبارت نشر کی سابق مشرقی جرمنی کی سرزمین میں پہلی مسجد کا افتتاح ہوا۔جماعت احمدیہ کی تعمیر کردہ مسجد کے خلاف ابتدا سے ہی احتجاج ہوتا رہا ہے۔احمد یہ جماعت خود کو اسلام کی ایک ریفارم موومنٹ سمجھتی ہے اور طاقت کے استعمال کو ر ذکرتی ہے۔“ ☆ ،، الفضل انٹر نیشنل 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 11) جرمن چینل ZDF2 کے خبر نامہ Heute میں دن میں کئی ایک بار یوں خبر نشر کی گئی: آج جماعت احمدیہ کے دوسو ممبران کے لیے ایک اہم دن ہے۔جماعت نے مشرقی برلن میں مسجد تعمیر کی ہے۔اس کے افتتاح کی تقریب جمعرات شام کو منعقد ہوئی جس میں پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر Thierse شامل ہوئے۔لندن سے جماعت کے سر براہ خلیفہ (ایدہ اللہ تعالیٰ ) تشریف لائے۔آپ نے کہا کہ ہم کہیں بھی جائیں لوگوں کو خدشات اور تحفظات ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم ان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔جماعت احمدیہ کا بیان ہے کہ ہم امن پسند جماعت ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہیں۔مسجد کے مخالفین نے بھی دوسو افراد کے ساتھ مل کر مظاہرہ کیا۔ان کا بیان ہے کہ اگر چہ جماعت احمد یہ امن پسند ہے لیکن یہ جرمنی میں جمہوریت کو ختم کر کے شریعت کا نظام لے کر آنا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جماعت کسی کو کوئی تکلیف نہیں دے گی۔گو ان کی بعض تعلیمات آئین کے سو فیصد مطابق نہیں۔مذہبی آزادی کا حق ان کو بہر حال حاصل ہے۔امام مسجد عبدالباسط طارق نے کہا کہ ہر شخص کو مذہبی آزادی ہے۔ہم ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہیں۔امام صاحب سب ہمسائیوں کو مسجد میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔اس مسجد میں خطبہ جرمن زبان میں دیا جائے گا۔جرمنی 66 کے ادارہ برائے آئینی تحفظ ( خفیہ ایجنسی ) کا بیان ہے کہ یہ جماعت بے ضرر ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 11) جرمنی چینل نمبر 2 ZDF کے پروگرام Landerspiegel نے خبر دی کہ: جماعت کے سب سے بڑے سر براہ خلیفہ لندن سے مسجد کے افتتاح کے لیے تشریف لائے۔آپ نے فرمایا: ہم جہاں بھی گئے ، علاقہ کے لوگوں نے تحفظات اور خوف کا اظہار کیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہم ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔“ جرمنی کی جماعت کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں ہر ایک کا خیر مقدم کرے گی۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 11)