تأثرات — Page 242
217 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہالینڈ کے جلسہ سالانہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس ایسے لوگ جو توبہ و استغفار کرتے ہوئے اس کی طرف جھکے رہیں گے، اطاعت کے معیار حاصل کرتے چلے جانے والے ہوں گے۔وہ لوگ جو اطاعت کے معیار حاصل کرتے چلے جانے والے ہوں، تقوی پر قدم مارنے والے ہوں، ان کو ایک ایسا انعام ملتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے پختہ ایمان والوں سے وعدہ کیا ہے۔ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو نیک اعمال بجالانے والے ہیں۔وہ وعدہ کیا ہے؟ وہ وعدہ یہ ہے کہ انہیں خلافت کے انعام سے نوازا ہے۔خلافت کا انعام ملنے کا فائدہ کیا ہے؟ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ خلافت کا ادارہ اور خلیفہ وقت ہر قسم کے خوف سے آزاد ہوگا۔خوف کے حالات تو پیدا ہوں گے لیکن ایسے حالات میں وہ صرف خدا تعالیٰ کے آگے جھکے گا اور اللہ تعالیٰ خوف کے حالات کو پھر جماعت کے لیے بھی امن میں بدل دے گا۔مومنوں کے لیے ڈھارس کے سامان خدا تعالیٰ اس ذریعہ سے پیدا فرمائے گا۔مومن جب بھی پریشانی میں مبتلا ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کی تسکین کے سامان پیدا فرمائے گا۔پس یہ انعام ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ اس آیت سے پہلے کی چار آیات میں اطاعت پر اتنا زور دیا گیا ہے اور بعد میں بھی ایک دو آیات ہیں ، یہ اس لیے ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد خلافت کی بھی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ نبوت کی نیابت کی وجہ سے خلافت کی اطاعت بھی ضروری ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد اولی الامر کی بھی اطاعت کرو اور روحانی سلسلوں میں نبوت کے بعد اولی الامر سب سے اوّل خلیفہ وقت ہوتا ہے اور اس کے بعد پھر مرتبے کے لحاظ سے جماعت کا نظام ہے یا دنیاوی لحاظ سے جس ملک میں رہتے ہیں اس کا سر براہ ہے۔اس کے بعد مرتبے کے لحاظ سے باقی انتظامیہ کے عہدیداران ہیں۔پس یہ خدا تعالیٰ نے مؤمنوں کو تسلی دی ہے کہ جب رُوحانی سلسلوں میں تمہارے اطاعت کے معیارا چھے ہوں گے، جماعت احمدیہ کو خاص طور پر تمہاری ایمانی حالتیں بہتری کی طرف مائل ہوں گی ہم تقوی میں ترقی کرنے کی کوشش کرتے رہو گے۔جہاں تمہیں ذاتی مفاد حاصل ہورہے ہوں گے وہاں سب سے بڑا فائدہ تمہیں یہ ہوگا کہ نبی کے بعد تم