تأثرات

by Other Authors

Page 219 of 539

تأثرات — Page 219

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 194 کے احمدی احباب نے مائیک پکڑ لیا ور ترکی زبان میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔یہ ایک بڑا ہی روح پرور ماحول تھا جس میں سرخ بھی تھے اور سفید بھی اور کالے بھی تھے اور گورے بھی ، ہر ایک قوم اور ہر ایک قبیلہ کے لوگ اپنے پیارے امام پر اپنا سب کچھ قربان کیے بیٹھے تھے۔جب دونوں جوانوں نے لَبَّيْكَ يَا إِمَامَنَا لَبَّيْكَ سَيِّدِی ، نظم پڑھی تو سارا ہال ان کے ساتھ اس نظم کو ہرارہا تھا۔سبھی کے ہاتھ بلند تھے اور اکثر کی آنکھوں سے اشک رواں تھے اور زبانوں پر یہ الفاظ کہ ہمارے امام ! اے ہمارے آقا! ہم حاضر ہیں ، ہم حاضر ہیں۔“ اس نظم کے بعد جامعہ احمدیہ جرمنی کے طلبا کے ایک گروپ نے نظم ”جی سید نا ارشاد کریں ہم حاضر ہیں اپنے پیارے آقا کے ساتھ اخلاص و محبت کے جذبات میں ڈوب کر پڑھی۔اٹھارہ ہزار کا مجمع اور مجمع میں ہر چھوٹا بڑا ، جوان اور بوڑھا یک زبان ہوکر یہی کہہ رہا تھا کہ : سیدنا ارشاد کریں ہم حاضر ہیں سیدنا ارشاد کریں ہم حاضر ہیں ہر کوئی اپنا مال، جان، اولاد، وقت اور عزت حاضر کیے بیٹھا تھا۔ان کے بعد بنگالی احباب نے اہل بنگال کی طرف سے اپنی زبان میں خلافت احمدیہ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار منظوم کلام کے ذریعہ کیا اور آخر پر چند ایک نوجوانوں نے مل کر پنجابی زبان میں یوں اپنے جذبات کا اظہار کیا: خلافت نوں پورا ساڈا ہور اجا اقبال سال ہو گیا ہو گیا یہ روح پرور اور ایمان افروز پروگرام اس وقت اپنے اختتام کو پہنچا جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنا ہاتھ فضا میں بلند کر کے سب کو السلام علیکم اور خدا حافظ کہا۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فلک بوس نعروں کے جلو میں لجنہ اماءاللہ کے جلسہ گاہ کی طرف تشریف لے گئے جہاں بچیوں اور خواتین نے عربی اور اردو اور جرمن زبان میں دُعائیہ نظمیں پیش کیں اور نعرے بلند کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔بعض وفود کی ملاقاتیں اور ان کے تاثرات : ☆ سلووینیا (Slovenia) اور مقدونیا (Macedonia) سے آئے ہوئے ہیں افراد کے وفد نے حضور انور سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ: اس جلسہ کی وجہ سے ہم اپنے اندر ایک نمایاں تبدیلی محسوس کرتے ہیں۔جلسہ کے سارے انتظامات بہت عمدہ تھے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 31 اکتوبر تا 7 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (12)