تأثرات — Page 151
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جلسه گاه 138 جماعت احمدیہ امریکہ کا یہ تاریخی ساٹھواں جلسہ سالانہ "State Farm Show Complex" میں منعقد ہوا۔یہ Complex ایک ملین مربع فٹ پر پھیلے ہوئے نو وسیع و عریض ہالوں پر مشتمل ہے جس میں سے جماعت نے پانچ ہال جلسہ سالانہ کے لیے حاصل کیے تھے۔ایک ہال میں مردانہ جلسہ گاہ بنائی گئی اور اسی ہال میں ایک طرف نمائش اور بک سٹال لگائے گئے تھے اور ایک حصہ میں کھانا کھانے لیے ایک وسیع جگہ تیار کی گئی تھی۔ایک ہال میں خواتین کی جلسہ گاہ تھی اور ایک ہال میں خواتین کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جب کہ ایک ہال میں بچوں کے لیے انتظام کیا گیا تھا جہاں چھوٹی عمر کے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے مختلف کھلونے اور چیزیں ان کی دلچسپی کی رکھی گئی تھیں۔ان اشیا میں ڈرائنگ اور پینٹنگ وغیرہ ان کے علاوہ بڑی عمر کی بزرگ خواتین اور بیمار خواتین جو زیادہ دیر تک بیٹھ کر سن نہیں سکتیں وہ اگر کچھ دیر آرام کرنا چاہیں تو ان کے لیے بھی وہاں انتظام کیا گیا تھا۔اعلان کروانے کا بھی جدید ترین انتظام کیا گیا تھا کہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ کچھ سکرینیں لگائی گئی تھیں کہ اعلان کروانے والے پر چی بھیجنے کی بجائے سکرین پر اپنا مطلوبہ اعلان لکھ دیتے جو فورا کنٹرول روم میں موجود سکرین پر نمودار ہوتا تھا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود خادم پڑھ کر مائیک میں اعلان کر دیتا تھا۔اسی طرح سٹیج سے دوران کا رروائی پیغامات لینے اور پہنچانے کے لیے Lap Top کمپیوٹر کی مدد سے ایک سسٹم لگایا گیا تھا۔جلسہ سالانہ امریکہ کا پہلا دن اور افتتاح: 20 جون 2008 ء جمعہ المبارک کا تاریخی دن آن پہنچا جس دن امریکہ کے ساٹھویں جلسہ سالانہ کا آغاز ہونا تھا۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دوپہر پونے دو بجے لوائے احمدیت لہرایا اور امیر صاحب امریکہ نے امریکہ کا جھنڈا لہرایا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی جس کے بعد مکرم افسر صاحب جلسہ سالانہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں امریکہ کا وہ جھنڈا پیش کیا جو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد کی خوشی میں ایوان حکومت پر 16 جون 2008ء کو لہرایا گیا اور پھر روایت کے مطابق ایک خط کے ہمراہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت عالیہ میں بھجوا دیا گیا۔خطبه جمعه وافتتاح: امریکہ کے اس جلسہ سالانہ کا آغاز خطبہ جمعہ کے ساتھ ہوا یہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب بھی تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں انسانی فطرت کے بارہ میں فرمایا: