تأثرات

by Other Authors

Page 76 of 539

تأثرات — Page 76

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء نائیجیریا میں جو وسائل مہیا ہیں ، جوری سورسز ہیں وہ تمام قوم کے فائدہ کے لیے استعمال ہونے چاہئیں۔آپ لوگ محنت اور دیانت داری سے قوم کی خدمت کرتے رہیں اللہ کرے کہ یہ اعلیٰ اخلاق ہمیشہ آپ میں قائم رہیں اور خدا کرے کہ نائیجیر یا ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو۔جماعت احمدیہ نے ہمیشہ ضرورت مند کی مدد کی ہے اور یہ ہماری بہت پرانی روایت ہے کہ ہم غربا اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ہم انشاء اللہ یہاں بورگو کے لوگوں کی بھی خدمت کریں گے۔میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جائزہ لیں اور فیری بیلیٹی (Feasibility) رپورٹ تیار کریں کہ ہم کس طرح بورگو کے لوگوں کی خدمت کر سکتے ہیں۔یہاں کے وسائل کو کس طرح استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ Borgo Kingdom کو نائیجیریا کی کامیاب ترین Kingdom بنائے۔ہمارا یہ اصول ہے کہ جب ہم دوستی کرتے ہیں تو پھر ہمیشہ دوست رکھتے ہیں۔جب میں نے ایک دفعہ King of Borgu کو دوست کہا ہے تو اب وہ میرے لیے ایک بھائی کی طرح ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہمیشہ دوستی کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کا تعاون ہمیشہ جماعت کے ساتھ رہے۔اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق دے کہ وہ بورگو کے عوام کی خدمت کرسکیں۔میں ایک بار پھر یہاں اپنے علاقے میں بلانے پر آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ سب کو اپنے فضلوں سے نوازے اور آپ تمام لوگوں کو بہت ترقیات سے نوازے۔آمین۔“ دیگر سرکردہ شخصیات کے خطاب اور تاثرات: 70 الفضل اند نیشنل 20 تا 26 جون 2008 ، صفحہ 11) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے مؤثر خطاب کے بعد استقبالیہ میں موجود بعض سرکردہ شخصیات نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی اور جماعتی حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کیے۔1 جسٹس سلیمان Belgore نیشنل امیر Isbon : میں سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخنوں تک خوش ہوں۔میں بہ حیثیت ایک روایتی