تأثرات

by Other Authors

Page 65 of 539

تأثرات — Page 65

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 59 مسجد کے اندر ایک تقریب میں مقامی گورنمنٹ کے چیئر مین ، اس علاقہ کے چیف اور King نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا۔دو منزلہ مسجد Ipokia میں تین سو پچاس (350) نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔او جو کور ومشن ہاؤس میں آمد: مسجد کا افتتاح کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ لیوکیا قصبے سے او جو کور ومشن ہاؤس کی طرف گامزن ہوا۔بینن کی سرحد سے او جو کور ومشن ہاؤس کا ستر کلومیٹر (Km 70) کا فاصلہ طے کر کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ شام سواچھ (6:15) بجے او جو کور ومشن ہاؤس پہنچے۔سارے رستے پر اور سڑک کے دونوں اطراف پر خدام الاحمدیہ ڈیوٹی پر چاق و چوبند کھڑے تھے اور رستہ صاف کروانے میں پولیس کی مدد کر رہے تھے۔او جو کور ومشن ہاؤس میں ہزاروں کی تعداد میں احباب جماعت اور علاقے کے دیگر لوگ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع تھے۔نعروں اور مترنم آوازوں میں لا الہ الا اللہ کا ورد کرتے ہوئے فدائیانِ خلافت جیسے اپنے پیارے امام پر قربان ہوئے جارہے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سب کو ہاتھ ہلا ہلا کر السلام علیکم کہا اور اپنی رہائش گاہ میں تشریف لے گئے۔شام ساڑھے سات بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مسجد طاہر او جو کو رو میں تشریف لائے اور مغرب وعشا کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔1 رقیم پریس نائیجیریا کا معاینہ: 27 اپریل 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے رقیم پریس نایجیر یا کا معاینہ فرمایا اور پریس کے مختلف شعبہ جات اور مشینیں ملاحظہ فرمائیں۔پریس میں شائع کیا جانے والا لٹریچر بھی دیکھا۔پریس کا معاینہ کر کے باہر نکلنے پر سفید اور سبز رنگ کے لباس میں ملبوس لڑکیوں نے کورس کی صورت میں استقبالیہ گیت گا گا کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خیر مقدم کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی از راہ شفقت کچھ دیر اُن لڑکیوں کے پاس کھڑے ہو کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔2 ابادان (Ibadan) میں درود اور مسجد بیت الرحیم کا افتتاح: رقیم پریس کا معاینہ کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کروائی اور قافلہ پولیس کے Escort میں او جو کورو سے ابادان کے لیے روانہ ہوا۔وسیع و عریض رقبہ پر پھیلا ہوا شہر ابادان آبادی کے اعتبار سے براعظم افریقہ کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ابادان اور اس کے مضافات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری اڑتالیس (48) جماعتیں ہیں اور ہر جماعت کی اپنی اپنی مسجد موجود ہے۔سب احباب جماعت کو چونکہ