تأثرات — Page 62
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 56 چونکہ اس وفد میں عورتوں کی تعداد زیادہ تھی اس لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی منسٹری میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔آپ کے وفد میں پڑھی لکھی عورتوں کی موجودگی کی وجہ سے مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے اور جس قوم کی عورتیں پڑھ لکھ جائیں ان قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے کیونکہ بچوں نے اپنی ماؤں کی گود میں پلنا الفضل اند نیشنل 13 تا 19 جون 2008 ، صفحہ 10) ہوتا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پور تو نو و و میں ہم پچاس یتیم بچوں کے لیے پہلے سے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کرنے والے ہیں اس کے علاوہ بھی جماعت ہر میدان میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔66 الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10) منسٹر صاحبہ نے بتایا کہ ہیومنیٹی فرسٹ نے بینن کے نارتھ میں ایک گاؤں کے پچاس یتیم بچوں کا چارج بھی لیا ہے اس پر بھی ہم جماعت کے شکر گزار ہیں مگر ابھی تک ان کے لیے کوئی رہائش گاہ نہیں جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بین کے امیر صاحب اور ہیومنیٹی فرسٹ والوں کو ہدایت فرمائی کہ جائزہ لیں کس طرح کے گھر بنوائے جاسکتے ہیں؟ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے منسٹر صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: در دست ہم نے پچاس بچوں کا چارج لیا ہے۔بعد میں ہم اس کو بڑھا کر سو (100) تک لے جائیں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 10) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس اعلان پر وفد کے تمام ممبران نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔جب یہ وفد ملاقات کر کے نکلا تو نیشنل ٹی وی اور میڈیا کے دیگر نمائندگان کو انٹر ویو دیتے ہوئے منسٹر صاحبہ نے اپنے تاثرات یوں بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت احمدیہ کے خلیفہ کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے انتہائی فراخ دلی کے ساتھ بین کے لیے دُعاؤں کے ساتھ ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ببینن سے نائیجیریا کے لیے روانگی: وصل کا یہ مختصر دن بھی اپنے بابرکت اختتام کو پہنچ رہا تھا۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تمام مشتاق نگاہوں کو اُداس چھوڑ کر نائیجیریا کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔اس موقع پر ہر مردوزن کیا احمدی اور کیا غیر از جماعت سب احباب جمع تھے اور اس محبوب شخصیت کو الوداع کہنے کے لیے اکٹھے ہو گئے تھے ان کی