تأثرات

by Other Authors

Page 57 of 539

تأثرات — Page 57

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008ء 51 ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس جماعت کو تمام اخلاقی و سماجی قدروں سے نوازتا چلا جائے اور ان کی خدمات بڑھتی چلی جائیں۔میں حضرت خلیفہ اسیح کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 9) 5۔وزیر مملکت برائے رابطہ وادارہ جات کا خطاب: وزیر مملکت نے ہی سرحد پر حکومت کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا تھا۔اس موقع پر بھی ان کا جوش و جذبہ دیکھنے والا تھا۔انہوں نے اس موقع پر ایک بار پھر حکومت بیڈن کی طرف سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا: میں بڑا ہی خوش قسمت ہوں جو آج جماعت احمدیہ کی اس محفل میں شامل ہوں۔سب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس جماعت کی خدمات پر شاہد ہوں اور بحیثیت ایک ڈاکٹر کے اس وقت یہ گواہی دینا ضروری سمجھتا ہوں۔بے شک میں نے اس جماعت کو انسانیت کے بڑے بڑے مسائل اور ضروریات زندگی کا حل تلاش کرتے ہی پایا ہے۔میں یہاں پر یہ ضرور کہوں گا کہ صحت کے میدان میں انہوں نے بہت کام کیا ہے۔اس جماعت کے ذریعہ بڑے بڑے ہسپتال تعمیر ہوئے ہیں اور خصوصاً کو تو نو میں فجر و سے (Fidrasse) ، پوتا (Pota) ، اور اگلا (Agla) جیسے علاقوں میں جہاں میڈیکل سینٹرز کا وجود نہ تھا میں نے اس جماعت سے استدعا کی کہ وقتا فوقتا اپنی طبی خدمات سے نوازیں تو انہوں نے وقتا فوقتا کیا مستقل ہسپتال قائم کر دیئے۔حضور اقدس کی بینن کی زمین پر موجودگی کے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس وقت میں اس جماعت کے متعلق اپنے جذبات کا ضرور اظہار کروں گا کہ ایمان اور سب میں محبت بانٹنا اس جماعت کا طرہ امتیاز ہے اور ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ اس جماعت کی طرف سے بیماروں کا بے لوث علاج ہوتا ہے اور غریبوں اور بیماروں میں اناج اور ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم ہوتی ہیں۔میں اس بات کی گواہی دینا چاہتا ہوں کہ ان کی تمام خدمات ہی ہیں کہ آج ہم اس جگہ پر سب اکٹھے ہیں۔میں صدر مملکت مکرم ڈاکٹریائی بونی صاحب کی طرف سے اور عوام و خواص کی طرف سے ان بے لوث اعلیٰ خدمات پر جو یہ ہماری سرزمین پر بجالا رہے ہیں اس جماعت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔