تأثرات — Page 53
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 47 (18,000) سے بھی زاید تھی۔بینن کے علاوہ اس جلسہ میں ٹوگو (Togo) ،ساؤ طومے (Sao Tome)، نائیجیریا، یوکے، جرمنی اور امریکہ سے احباب جماعت نے شرکت کی۔بینن کے سرکاری حکام کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے تئیس (23) بادشاہوں نے شمولیت کی۔مسجد المهدی پورتونو دو (Portonovo) کا افتتاح: 8 اپریل 2004 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پورتو نو وو کی مسجد المہدی کا سنگِ بنیا درکھا تھا اور جلسہ سالانہ بین کے دوسرے دن 25 اپریل 2008 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کا افتتاح فرمایا۔خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ: ہمیشہ یادرکھیں کہ ہماری ذاتی ترقی بھی اور جماعتی ترقی بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی ہونی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لیے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اپنے مقصد پیدائش کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے۔خاص طور پر مسجدوں میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم نے کوئی دنیا داری کی بات یہاں نہیں کرنی۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش کرنی ہے۔مسجد میں آتے وقت جب یہ سوچ ہوگی اور جب ہر شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے مسجد میں آرہا ہوگا تو دل میں اگر کوئی بُرا خیال بھی ہے تو وہ اسے جھٹکنے کی کوشش کرے گا اور ان نمازوں اور عبادتوں کی برکت سے مسجد سے باہر بھی نیک خیال رکھنے والی باتوں کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔دلوں کی ناراضگیوں اور کینوں سے نجات مل جائے گی۔۔۔ہمیشہ یاد رکھیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد بندے کو خدا سے ملانا ہے۔آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔اگر ہم اس مقصد کے حصول کی کوشش نہیں کر رہے تو ہمارا احمدی کہلا نا بے فائدہ ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 جون 2008 صفحہ 8) استقبالیہ تقریب: 25 اپریل 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں ہوٹل Palais De Ongress میں نماز مغرب و عشا کی ادائیگی کے بعد ایک استقبالیہ دیا گیا۔اس استقبالیہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے دعوت نامے حکومتی لیٹر ہیڈ پر کورنگ لیٹر (Covering Letter) کے ساتھ جاری کیے گئے تھے۔اس تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات، صدر مملکت کی مشیر خاص برائے سوشل افیئر ز، ایڈیشنل گورنر صوبہ اوئجے