تأثرات — Page 508
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پورے ہونے کے وقت دنیا میں ایک تہلکہ برپا کر دیا اور شدت گھبراہٹ سے دیوانہ سا بنا دیا اور اکثر مقامات میں عمارتوں اور جانوں کو نقصان پہنچایا تو تم اس خدا سے ڈرو جس نے میرے لیے یہ سب کچھ کر دکھایا۔وہ خدا جس کے قبضہ میں ذرہ ذرہ ہے اُس سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے۔وہ فرماتا ہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا۔یعنی کسی جوتشی یا ملہم یا خواب بین کو اُس وقت کی خبر نہیں دی جائے گی بجز اس قدر خبر کے کہ جو اُس نے اپنے مسیح موعود کو دے دی یا آئندہ اس پر کچھ زیادہ ظاہر کرے۔ان نشانوں کے بعد دُنیا میں ایک تبدیلی پیدا ہوگی اور اکثر دل خدا کی طرف کھینچے جائیں گے اور اکثر سعید دلوں پر دُنیا کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور غفلت کے پردے درمیان سے اُٹھا دیئے جائیں گے اور حقیقی اسلام کا شربت انہیں پلایا جائے گا۔جیسا کہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے: دور خسروی آغاز چو مسلماں را مسلماں باز کردند کروند دور خسروی سے مراد اس عاجز کا عہد دعوت ہے مگر اس جگہ دنیا کی بادشاہت مراد نہیں بلکہ آسمانی بادشاہت مراد ہے جو مجھے کو دی گئی۔خلاصہ معنی اس الہام کا یہ ہے کہ جب دورِ خسروی یعنی دور سیحی جو خدا کے نزدیک آسمانی بادشاہت کہلاتی ہے ششم ہزار کے آخر میں شروع ہوا جیسا کہ خدا کے پاک نبیوں نے پیشگوئی کی تھی تو اس کا یہ اثر ہوا کہ وہ جوصرف ظاہری مسلمان تھے وہ حقیقی مسلمان بننے لگے جیسا کہ اب تک چار لاکھ کے قریب بن چکے ہیں اور میرے لیے یہ شکر کی جگہ ہے کہ میرے ہاتھ پر چار لاکھ کے قریب لوگوں نے اپنے معاصی اور گناہوں اور شرک سے توبہ کی اور ایک جماعت ہندوؤں اور انگریزوں کی بھی مشرف باسلام ہوئی۔چنانچہ کل کے دن ہی ایک ہندو میرے ہاتھ پر مشرف باسلام ہوا جس کا نام محمد اقبال رکھا گیا اور میں کل کے دن چند دفعہ اس الہام الہی کو پڑھ رہا تھا کہ یک دفعہ میری روح میں یہ عبارت پھونکی گئی جو پہلے الہام کے بعد میں ہے: مقام أو میں بدور انش رسولاں تحقیر از راه ناز کردند 469 ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اس وحی الہی میں جو لکھی جاتی ہے۔میرے ہاتھ پر دینِ اسلام کے پھیلانے کی خوشخبری دی جیسا کہ اُس نے فرمایا: - يَا قَمَرُ يَا شَمُسُ أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا 66 منگ۔یعنی اے چاند اور اے سورج! تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔“ تجلیات الہیہ۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ نمبر 397،396)