تأثرات

by Other Authors

Page 509 of 539

تأثرات — Page 509

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 470 اور اب تو یہ تعداد کروڑہا سعید روحوں میں تبدیل ہو چکی ہے اور ہم بلا مبالغہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ اسلام احمدیت واحد ایسی جماعت ہے کہ جس پر سورج غروب نہیں ہوتا اور ایسا ہوتا بھی کیوں نہ جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پورے انشراح صدر کے ساتھ ببانگ دہل یہ اعلان فرمارہے ہیں کہ: میں بڑے دعوے اور استقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دُور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لیے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 403) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں بھی احباب جماعت ہمیشہ بانی جماعت احمدیہ کے ساتھ وفا اور اطاعت کی حبل میں بندھے رہے اور آپ علیہ السلام کی وفات کے بعد بھی احباب جماعت نظام جماعت کے ساتھ اطاعت اور محبت کے تعلق میں پیوستہ رہے اور دُنیا کے حوادث اور مخالفت کی کوئی آندھی نہیں کسی حکومتی ایوان کا ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلہ یا کسی آمر کا بہیمانہ اور بدنام زمانہ آرڈینینس نہیں جو خلافت کے ساتھ جماعت کے تعلق کو کمزور کر سکے یا نظام جماعت کے تارو پود کو بکھیر سکے یا احباب جماعت کو پراگندہ کر سکے کیونکہ یہ فیض کا وہ سر چشمہ ہے جو آسمان پر جاری کیا گیا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مر گئے مگر جو شخص میرے ہاتھ سے جام پئے گا جو مجھے دیا گیا ہے وہ ہر گز نہیں مرے گا۔وہ زندگی بخش با تیں جو میں کہتا ہوں اور وہ حکمت جو میرے منہ سے نکلتی ہے اگر کوئی اور بھی اس کی مانند کہہ سکتا ہے تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں آیا لیکن اگر یہ حکمت اور معرفت جو مردہ دلوں کے لیے آب حیات کا حکم رکھتی ہے دوسری جگہ سے نہیں مل سکتی تو تمہارے پاس اس جرم کا کوئی عذر نہیں کہ تم نے اس کے سرچشمہ سے انکار کیا جو آسمان پر کھولا گیا زمین پر اس کو کوئی بند نہیں کر سکتا۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ نمبر 104) خلافت کے قیام کی خوش خبری دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو وہ ظاہر کرتارہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِی۔ترجمہ: خدا نے لکھ رکھا ہے