تأثرات

by Other Authors

Page 486 of 539

تأثرات — Page 486

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کلام مکرم و محترم ڈاکٹر فضل الرحمن بشیر صاحب یوگنڈا رشتہ جسم و جاں میں بھٹکتے ہوئے قافلے دل پہ آکر ٹھہر جائیں گے منزلوں تک رسائی ملے گی تو سب نارساؤں کے دن بھی سنور جائیں گے اک صدی کا سفر بے ارادہ نہ تھا پاس اپنے دعا، کچھ زیادہ نہ تھا شام غم کے چراغوں کی لو کی قسم! یہ یقین تھا کہ تا بہ سحر جائیں گے ہم چلے راهِ تاریک و دشوار میں زُلف لیلائے شب کی گرہ کھولنے روشنی کی جہاں بھی ضرورت پڑی لے کے ہاتھوں میں شمس و قمر جائیں گے جاناں ترے حسن کی خیر ہو ہم درِ یار سے دار تک آ گئے بے خبر اس گلی میں تو آئے نہیں فیصلہ ہے کہ جاں سے گزر جائیں گے عزت و آبرو مال و دولت تو کیا! جاں بھی حاضر ہے میر سپہ کے لیے عشق منزل، جنوں مشعلِ راہ ہے ماورائے خرد کام کر جائیں گے کس قدر بھی چلیں آندھیاں جور کی یہ تو ممکن نہیں ہے کہ ڈر جائیں گے ہے بھروسا خدا پہ خدا کی قسم! اُس کی نصرت نہ ہو گر تو مر جائیں گے دست مسرور معجز نما ہوئے گا پھر تو ہم ہوں نام خدا ہوئے گا اپنا ہر اک عدد بے صدا ہوئے گا خواب آنکھوں میں اس کی بکھر جائیں گے 447