تأثرات — Page 423
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 385 صحابہ نیز آپ علیہ السلام کو ماننے والے خدمت خلق کے لیے ہر دم مستعد دکھائی دیتے ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ ایک حاذق طبیب تھے جو بیمار اور دکھی انسانیت کی خدمت کرتے اور ہمہ وقت علاج معالجہ میں مصروف رہے۔1971ء میں مجلس نصرت جہاں کے قیام سے قبل تحریک جدید کے تحت نایجیریا، سیرالیون اور گیمبیا میں صرف پانچ طبی ادارے قائم کیے جاچکے تھے۔چنانچہ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: مجلس نصرت جہاں کے تحت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کے بارہ ممالک میں 36 ہسپتال اور کلینک کام کر رہے ہیں جن میں ہمارے چالیس ڈاکٹر خدمت میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ گیارہ ممالک میں ہمارے 510 ہائر سکنڈری سکول، جونیئر سکنڈری سکول، پرائمری سکول اور نرسری سکول کام کر رہے ہیں۔ایک کینیا میں اشانتا کے مقام پر نئے ہسپتال نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اسی طرح لائبیریا میں ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے، بینن میں ڈاسا کے مقام پر کھل رہا ہے۔اسی طرح اور بہت سارے ہیں۔نادار اور ضرورت مند اور یتیم جو ہیں ان کی امداد کے لیے جماعت اپنے وسائل کے لحاظ سے جو کوشش ہو سکتی ہے کر رہی ہے۔افریقن ممالک میں ایلو پیتھک ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ہومیو پیتھک کلینک کام کر رہے ہیں جہاں مریضوں کی امداد کی جاتی ہے، علاج کیا جاتا ہے۔اکثریت کا مفت علاج کیا جاتا ہے یا بہت تھوڑی معمولی قیمت پران کا علاج کیا جاتا ہے جس میں خون دینا ، آئی کیمپ لگانا، ویسے میڈیکل کیمپ لگانا۔بے شمار کام ہورہا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔“ (جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب فرمودہ حضرت خلیفہ لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26ء) 66 اشاعت اسلام اور ایم ٹی اے، مقامی ریڈیو ، مقامی ٹی وی چینلز : جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور احسان سے ایم ٹی اے کے ذریعہ احباب جماعت کے ساتھ حضرت خلیفہ اسیح سے براہ راست تعلق اور تربیت کا سامان پیدا فرما دیا وہاں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا چہرہ بھی لوگوں کو دکھا دیا۔چنانچہ ایم ٹی اے کے ذریعہ دن رات احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تبلیغ واشاعت کا کام ہو رہا ہے۔ایم ٹی اے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے نجی ٹی وی چینلز پر بھی جماعت احمدیہ کے پروگرام دکھائے جاتے ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے بہت سی سعید روحوں کو راہ حق دکھائی جو احمدیت کے نور سے منور ہوئیں۔الحمد للہ