تأثرات

by Other Authors

Page 422 of 539

تأثرات — Page 422

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سے پہلے وقف کرنے کی ، اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال واقفین نو کی تعداد میں دو ہزار تین صد چھپیس (2,325) کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اب کل تعداد 37,136 ہو گئی ہے اور لڑکوں کی تعداد 23,675 اور لڑکیوں کی تعداد 13,771 ہے۔یہ نسبت وہی قائم رہ رہی ہے جو شروع میں ہوئی تھی۔“ 384 (جلسہ سالانہ یوکے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ اسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26) جماعت احمدیہ کی طبی اور تعلیمی خدمات: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اُسوہ تو یہ ہے کہ آپ علیہ السلام تصنیف کے کام کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی مستعد رہتے تھے۔آپ علیہ السلام نے شرائط بیعت میں خدمت خلق کی شرط کو شامل فرمایا خلق اور جماعت کو تعلیم دی کہ: ” عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خدا دا د طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائے گا۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی ساری زندگی اس بات کی گواہ ہے کہ آپ علیہ السلام حتی المقدور مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف رہے اور اپنے ہاتھ سے حاجت مندوں کا علاج بھی کرتے تھے۔چنانچہ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ”ایک دفعہ بہت سی گنوار عورتیں بچوں کو دکھانے آئیں۔اتنے میں اندر سے بھی چند خدمت گار عورتیں شربت شیرہ کے لیے برتن ہاتھوں میں لیے آنکلیں اور آپ علیہ السلام کو دینی ضرورت کے لیے ایک بڑا اہم مضمون لکھنا تھا اور جلد لکھنا تھا۔میں بھی اتفاقاً جانکلا کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت کمر بستہ اور مستعد کھڑے ہیں۔اور پانچ چھ صندوق کھول۔۔۔رکھے ہیں اور چھوٹی چھوٹی شیشیوں اور بوتلوں میں سے کسی کو کچھ اور کسی کو کوئی عرق دے رہے ہیں اور کوئی تین گھنٹے تک یہی بازار لگا رہا اور ہسپتال جاری رہا۔فراغت کے بعد میں نے عرض کیا حضرت یہ تو بڑی زحمت کا کام ہے اور اس طرح بہت سا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔اللہ للہ کس نشاط اور طمانیت سے مجھے جواب دیتے ہیں کہ یہ بھی تو ویسا ہی دینی کام ہے۔یہ مسکین لوگ ہیں یہاں کوئی ہسپتال نہیں۔میں ان لوگوں کی خاطر ہر طرح کی انگریزی اور یونانی دوائیں منگوا کر رکھتا ہوں جو وقت پر کام آجاتی ہیں۔اور فرمایا یہ بڑا ثواب کا کام ہے۔مؤمن کو ان کاموں میں سست اور بے پروا نہ ہونا چاہیے۔“ سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام مصنفہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس اُسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے آپ علیہ السلام کے خلفا اور