تأثرات — Page 421
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تعالیٰ نے فرمایا: اس سال 957 نمائشوں کے ذریعہ سے 6,66,223 افراد تک اسلام کا پیغام پہنچا۔جماعت احمد یہ ناروے نے اس سال ملک کے طول وعرض میں 34 مختلف شہروں کی لائبریریوں میں قرآن کریم کے تراجم اور دیگر جماعت کے لٹریچر کی نمائشیں لگائیں۔ان نمائشوں کا دورانیہ 27 6 دن بنتا ہے اور اس دوران 1,52,000 لوگوں نے اس کو Visit کیا اور نمائش کا افتتاح کرنے والوں میں 25 میٹر اور چھ ڈپٹی میئر شامل تھے۔چالیس سے زائد اخبارات نے نمائشوں کے متعلق خبریں دیں۔تصاویر بڑی سرخیوں سے شائع کیں اور یہ اخبارات تقریباً 23 لاکھ لوگ لیتے ہیں۔اس لحاظ سے اس ذریعہ سے بھی احمدیت کا پیغام پہنچا۔اس سال بک سٹال کے ذریعہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد تک پیغام حق پہنچا۔اخبارات میں خبریں جو آرٹیکل وغیرہ جو آئے اس کی تعداد 987 اخبارات نے جماعتی مضامین اور آرٹیکل اور خبریں شائع کیں۔ان اخبارات کے قارئین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔“ 383 جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ مسح الخامس ایدہ اللہ تعالی تاریخ 2008-07-26) صد سالہ خلافت جوبلی کے سال میں واقفین نو میں اضافہ: حضرت خلیفۃ اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1987 ء میں وقف نو کی ایک تحریک پیش فرمائی کہ احباب جماعت احمدیہ آئندہ دین کے کاموں کے لیے اپنی اولادوں کو قبل از پیدائش وقف کریں تا کہ آئندہ دینی ضروریات کے لیے جماعت کے پاس تربیت یافتہ نفوس مہیا ہو سکیں۔ابتدا میں یہ تحریک صرف دو سال کے لیے تھی لیکن احباب جماعت کے اصرار پر وقت کی قید ختم کر دی گئی اور یہ تحریک اللہ تعالی کے فضل سے آج بھی جاری ہے۔چنانچہ جماعت نے ہر ایک تحریک پر لبیک کہنے کی طرح اس تحریک پر بھی لبیک کہا اور اپنی اولادمیں دین کے لیے قبل از پیدائش وقف کر کے حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دین کی راہ پر پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ایسا ہوا کہ اس تحریک میں پیش کیے جانے والے بچوں میں لڑکے زیادہ تعداد میں پیدا ہونا شروع ہو گئے اور لڑکیاں کم تعداد میں پیدا ہوئیں۔یہ فرق ایسا نمایاں ہے کہ ایک اعجاز بن کر دنیا کے سامنے جگمگا رہا ہے۔آج بھی جماعت احمدیہ میں تحریک وقف نو میں پیش ہونے والے بچوں میں سے لڑکوں کی تعد ادلر کیوں کی نسبت زیادہ ہے۔چنانچہ 2008ء میں تحریک وقف نو کے تحت پیدا ہونے والوں بچوں میں دو ہزار تین صد چھپیس (2,325) کا اضافہ ہوا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں: دو تحر یک وقف نو جو حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمائی تھی بچوں کو پیدائش