تأثرات — Page 418
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دنیا بھر میں نئی جماعتوں کا قیام: 380 خلافت جوبلی کے سال کی برکت سے پرانے کمزور رابطے بحال ہوئے ، نومبائعین کی نئے سرے سے صف بندی ہوئی ،نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا اور ایسی سعید روحوں نے بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شمولیت اختیار کی جو ایم ٹی اے دیکھ کر جماعت احمدیہ کی خدمات اور اسلام کی حقیقی تصویر دیکھ کر متاثر ہوئے تھے۔اس سلسلہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: پاکستان کے علاوہ جو نئی جماعتیں قائم ہوئیں ان کی تعداد 593 ہے اور ان 66 593 جماعتوں کے علاوہ 515 نئے مقامات پر پہلی بار احمد بیت کا پودا لگا ہے۔“ (جلسہ سالانہ یوکے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ۔بتاریخ 2008-07-26) دنیا بھر میں نئی مساجد کی تعمیر - دنیا میں ایسے بدقسمت ممالک بھی ہیں جن میں جماعت احمد یہ کومسجد تعمیر کرنے ، مسجد کو مسجد کہنے اور اس میں جا کر عبادت کرنے کو نماز کے لفظ سے تعبیر کرنے پر نہ صرف پابندی ہے بلکہ کئی بار بلاوجہ محض احمدی ہونے پر ایسے ایسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔علاوہ ازیں جماعت کی مساجد کو شہید بھی کیا جاتا ہے اور ان کی پیشانی سے کلمہ لا الهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کو مٹانے کی ناپاک جسارت بھی کی جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو دنیا بھر میں کہیں نئی مساجد تعمیر کرنے کی توفیق مل رہی ہے تو کہیں مساجد سمیت سینکڑوں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادیاں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نور سے منور ہو کر احمدیت کی آغوش میں آرہی ہیں۔بس دنیا کی کوئی طاقت نہیں کہ سچائی کے اس نور کو پھیلنے سے اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے جھنڈے تلے آنے سے روک سکے۔صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے سال 2008 ء میں نازل ہونے والے اللہ تعالیٰ کے اس فضل اور رحمت کا ذکر کرتے ہوئے ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ فرماتے ہیں: جماعت کو دورانِ سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے 351 مساجد اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کی توفیق ملی جن میں سے 149 نئی مساجد ہیں جو تعمیر کی گئیں اور 202 بنی بنائی مساجد اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائیں۔انڈونیشیا میں جماعت کو دو مساجد کی توفیق ملی کل تعداد 387 ہے۔باوجود اس کے کہ دشمن ہماری مساجد پر حملہ کر کے گرانے کی کوشش کرتے ہیں اور بڑا نقصان پہنچاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے انڈونیشیا کے احمدی پھر اسی طرح اسی جوش اور جذبہ کے ساتھ ان