تأثرات

by Other Authors

Page 357 of 539

تأثرات — Page 357

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء آگئے کہ یہ دن تو زندگی میں ایک دفعہ ہی آنا ہے نوکری تو پھر بھی مل جائے گی۔وہ جب جشن میں شمولیت کے بعد واپس گئے تو افسر ناراض ہوا اُس نے اپنے سے بالا افسر کے پاس انہیں پیش کر دیا۔اُس نے تفتیش میں نوجوان سے پوچھا کہ تم کیوں گئے تھے اُس نے وہی جواب دیا کہ یہ دن زندگی میں ایک ہی دفعہ آنا تھا اس کو منا نے ربوہ گیا تھا۔افسر نے جواب دیا کہ آئندہ ایسا نہ کرنا اور یوں خلافت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمایا اور اس کی بریت کے سامان مہیا فرما دیئے۔ایک صاحب اپنے گھر کے سامنے جلتے دیوں کے ساتھ لفظ خلافت لکھ کر خلافت سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہے تھے۔“ 2) مکرم محمد طارق محمود صاحب: 319 (روز نامه الفضل ربوہ 27 جون 2008 صفحہ نمبر 11,665) مکرم محمد طارق محمود صاحب حلقہ مسرور دار العلوم شرقی ربوہ سے لکھتے ہیں: 27 مئی منگل کا دن ربوہ شہر بظاہر حکمتوں کے ماتحت خاموش لیکن دلوں اور دماغوں میں ایک پُر جوش سمندر تھا۔ہر گھر میں ایک ہی بات تھی کہ آج 27 مئی ہے، آج صد سالہ خلافت کا جشن تشکر ہے اس لیے مبارک باد ہو۔مبارک صد مبارک۔پیارے آقا کو دُعاؤں اور سلامتی کے پیغامات ٹیکس کیے جارہے تھے، نوافل اور صدقات کا دور دورہ تھا۔غرب میں تحفے تحائف، کپڑے اور نقدی تقسیم کی جارہی تھی۔ہر احمدی مردعورت جوان بوڑھا پابندیوں سے آزاد بے خوف و خطر اپنے مشن کو عزم کے ساتھ پورا کرنے کا نعرہ بلند کر رہا تھا۔“ 3) مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب: روزنامه الفضل ربوہ 26 جون 2008ء - صفحه 2) مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب کو جلسہ سالانہ یو کے 2008ء میں شمولیت کی توفیق ملی۔آپ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا: ایک خاص قسم کا تقدس لیے وجدانی انبساط و سرور کا حامل پر نور ما حول جلسہ گاہ اور شرکت کنندگان کو اپنی آغوش میں پناہ دیئے ہوئے تین دن تک چھایا رہا۔تلاوت ہو یا نظم، تقاریر ہوں یا پیغامات، نمائندگان کے تاثرات ہوں یا زائرین کے بیانات ہر چیز روحانی