تأثرات — Page 358
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اور وجدانی کیفیت میں ڈوبی ہوئی نظر آتی اور محسوس ہورہی تھی اور سونے پر سہا گہ کہ حضور حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے پر مغز خطابات متبرک تھے جو ہماری روحوں میں، دلوں میں اور ان کی دھڑکنوں میں روشنیاں بھر رہے تھے جن پر عمل سے ہماری زندگیاں درخشندہ اور تابندہ ہوں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔افتتاحی پرسوز دعا سے لے کر اختتامی پر خلوص دعا تک جلسہ گاہ کا ہر پروگرام اور ماحول بفضل خدا روحانیت سے پُر تھا۔اختتامی دعا کے بعد جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مشتاقان دید کے لیے ایک اجتماعی ملاقات کا اور زیارت برائے تشنگان دید کا اہتمام فرماتے ہوئے کچھ دیر جلسہ گاہ کے اسٹیج پر قیام فرمایا تو وہاں جو سماں تھا وہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔جوش جذ به، وفا، خلوص نغموں اور نظموں کی صورت میں اُمڈ رہا تھا۔، چھلک رہا تھا۔جھلک رہا تھا اور میری آنکھوں میں سیلِ اشک یہ دعا بن کر چمک رہا تھا۔اے کاش کہ میرے دیس میں ان جلووں کی برسات آئے ایسا کوئی روشن دن چمکے ایسی کوئی درخشاں رات آئے اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری نسلوں کو خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے اور اس کے ہر فیضان سے متمتع فرمائے۔آمین 320 مرسلہ مکرم پر و فیسر مبارک احمد صاحب عابد ربوہ )