تأثرات — Page 351
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 313 کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس عہد پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔“ 14) مکرم حافظ مظفر احمد صاحب: (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ۔جون 2008ء صفحہ نمبر 36,35) مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ناظر اصلاح و ارشاد مقامی صدر انجمن احمد یہ ربوہ اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: صد سالہ خلافت جو بلی کا تاریخ ساز موقع ہے جس کے لیے قومی سطح پر ہم نے ایک سو سال انتظار کیا جو ہماری زندگیوں میں پہلی اور آخری بار نصیب ہو رہا ہے۔آئندہ خدا کرے ہماری نسلیں دوسری صدی بھی منائیں اور قیامت تک مناتی چلی جائیں لیکن ہماری زندگیوں میں یہ ایک منفرد موقع ہے۔جہاں دربارِ خلافت میں نذرانہ ہائے وفا پیش کرنے کی ساعت سعید ہے تو کون پیچھے رہنا پسند کرے گا؟ لیکن وقت کی طنابیں تو کھینچی نہیں جاسکتیں۔“ (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ۔جون 2008ء۔صفحہ نمبر 37,36) (15) محترمہ صاحب زادی امتہ العلیم عصمت صاحبہ: صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں: ” خدا تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے کہ امسال قدرت ثانیہ ایک کامیاب صدی کے بعد دوسری صدی میں داخل ہو رہی ہے۔اس مبارک موقع پر خاکسار تمام لجنہ اماء اللہ پاکستان کی طرف سے مکرم ناظر صاحب دیوان کی تحریک پر امَنَّا وَ صَدَّقْنَا کہتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پیارے امام حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ہم بے حد خوش قسمت ہیں کہ ہم اس مبارک موقع پر موجود ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی تائید و نصرت کے نظارے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور ہمارے دل اس کی حمد سے لبریز ہیں۔اس ساعت سعید پر ہم حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے تجدید عہد کرتی ہیں کہ ہم اپنے پیارے امام کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے مکمل اطاعت کے ساتھ ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گی۔ان شاء اللہ اور خلافت احمدیہ سے ہمیشہ وابستہ رہیں گی۔ہم دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ احمدیت کا