تأثرات — Page 349
تاثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 311 ہے کہ وہ ہمیں خلافت کے ساتھ وابستہ رکھے اور خلیفہ وقت کے احکام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اے خدا تو ایسا ہی کر" (11) مکرم چودھری حمید نصر اللہ صاحب : (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء صفحہ نمبر 29,30) مکرم چودھری حمید نصر اللہ صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع لاہور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: خلافت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو یہ خلافت ایک تحفے کے طور پر ملی ہے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہے جتنا بڑا کوئی شخص ہوتا ہے اتناہی بڑا اور اہم اور خوب صورت اس کا تحفہ ہوتا ہے اور اتنا ہی بڑا اس کا انعام ہوتا ہے۔تو ہمیں وہ تمام خوبیاں خلافت میں نظر آتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی نعمت ہونے کا ثبوت ہوتی ہیں۔“ (12) مکرم شیخ مظفر احمد صاحب: (ماہنامہ انصار اللہ۔ضمیمہ۔جون 2008ء صفحہ نمبر 31,30) مکرم شیخ مظفر احمد صاحب امیر جماعت ہائے ضلع فیصل آباد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے ثابت کیا کہ جو خلافت سے ٹکرانے والا ہے جو خلافت کے آڑے آنے والا ہے جو خلافت کو میلی نظر سے دیکھنا چاہتا ہے میں اس کو جڑ سے اکھیڑ دوں گا۔یہ باتیں تاریخی ہیں تمہیں چالیس سال کی ہیں ہماری آنکھوں کے سامنے گزری ہیں اور ہم جو آج تجدید عہد وفا کر رہے ہیں ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اے سب وفاداروں سے وفادار خدا! تجھے تیری احدیت کی قسم ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق ساری روکوں کو درمیان میں سے اُٹھا دے۔ہم نے تجھ سے بے وفائی نہیں کی۔اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود اور ہمیں یقین ہے کہ اپنے وعدوں کے مطابق بغتہ تو ہماری مدد کو پہنچے گا اور تمام روکوں کو اٹھا دے گا اس کے ساتھ ہی ہم دعا گو ہیں ، خدا تعالیٰ وہ وقت جلد لائے کہ یہ جو تجدید وفا ہے یہ سامنے بیٹھ کر پیار سے شفقت بھری نگاہوں کو تکتے ہوئے ہم خلیفہ وقت کے حضور پیش کر سکیں۔(ماہنامہ انصار اللہ۔ضمیمہ۔جون 2008ء صفحہ نمبر 35)