تأثرات — Page 16
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء 16 ترجمہ: اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، اور بہت عظمت والا ہے۔اے اللہ رحمتیں بھیج محد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کی آل پر۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) 9۔درود شریف روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں۔دعاؤں اور عبادات کا یہ وہ عظیم الشان روحانی پروگرام ہے کہ جس کو خلافت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی کے سال سے کئی سال قبل جماعت میں رائج کیا گیا اور ہر ایک فردِ جماعت نے اجتماعی اور انفرادی طور پر اس کا والہانہ استقبال کیا اور اسے اپنے لیے باعث رحمت خیال کرتے ہوئے اپنایا اور بہ دل و جان اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش میں لگ گیا۔کیا شہر کا رہنے والا اور کیا دیہات میں بسنے والا۔کیا مشرق کا باسی اور کیا مغرب میں بودو باش رکھنے والا۔کیا غریب اور کیا امیر۔کیا چھوٹا اور کیا بڑا۔کیا عورت اور کیا مرد۔کیا جوان اور کیا بوڑھا! غرضیکہ ہر احمدی ان دعاؤں اور عبادات میں مصروف ہو گیا۔دُنیا کے مختلف ممالک کی مقامی زبانوں میں اِن دُعاؤں کا ترجمہ کروا کر اصل متن کے ساتھ شائع کیا گیا تا کہ یہ دعائیں کرنے والے یہ بھی جانتے ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کیا کیا التجائیں کر رہے ہیں۔اِن دُعاؤں کا بار بار اعادہ کیا گیا۔جماعتی اخبارات و رسائل میں بار بار ان دعاؤں کو شائع کیا گیا نیز ایم ٹی اے پر بار بار یہ دعائیں باتر جمہ دُہرائی جاتی رہیں تا کہ اگر کوئی احمدی اپنی کسی مصروفیت یا محض ستی کی وجہ سے اس پروگرام پر عمل کرنے سے رہ گیا ہو تو فَذَرُ انُ نَّفَعَتِ الذِکر کے ارشاد کے تحت جس وقت اس کے کان میں آواز یا چھپے ہوئے کارڈ یا کسی پارچے پر اُس کی نظر پڑے تو وہ فورا اس پر عمل کرنا شروع کر دے۔علاوہ ازیں مختلف چارٹس پر لکھوا کر ، خوبصورت فریموں میں سجا کر یہ پروگرام گھروں میں آویزاں کیے گئے اور خصوصاً ایسی جگہوں پر جہاں آتے جاتے اٹھتے بیٹھتے نظر پڑتی رہے اور یاد دہانی ہوتی رہے۔یہ وہ با برکت پروگرام تھا جو پیارے امام کی طرف سے پیاری جماعت کو دیا گیا اور جماعت نے اپنے پیارے اور مقدس امام کی اس آواز پر بھی والہانہ لبیک کہا اور مسابقت میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔خلافت جو بلی کے سال کی آمد : جیسے جیسے خلافت جو بلی کا سال قریب آتا گیا ویسے ویسے احمدیوں میں جوش ایمانی بڑھتا گیا۔دُعاؤں کی ہوائیں تیز چلنے لگیں اور صدقہ و خیرات میں سنت رسول کے مطابق احمد یوں کا جوش وخروش بڑھتے بڑھتے ایک موسلا دھار بارش اور اس میں چلنے والی تیز رفتار ہوا کی مانند ہوگیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے نظارے بھی کثرت سے دکھائی دینا شروع ہو گئے۔احمدیوں کے چہروں پر الہی نور کے رنگ چڑھنے لگے اور دلوں میں ایک رقت بھر