تأثرات

by Other Authors

Page 15 of 539

تأثرات — Page 15

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء دیا 15 دُعاؤں اور عبادات کا رُوحانی پروگرام: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 27 مئی 2005 ء کو دعاؤں اور عبادات کا درج ذیل پروگرام جماعت کو 1۔ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے جس کے لیے ہر قصبہ، شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔2 دو نفل روزانہ ادا کیے جائیں جو نماز عشا کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کیے جائیں۔3۔سورۃ فاتحہ روزانہ کم از کم سات مرتبہ پڑھیں۔4 - رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتُ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔(البقرة: 251) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کا فرقوم کے خلاف ہماری مدد کر۔(روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھیں) 5 - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔(ال عمران:9) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) -6 - اَللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِى نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ۔ترجمہ: اے اللہ ! ہم تجھے سپر بنا کر دشمن کے سینوں کے مقابل پر رکھتے ہیں اور ہم ان کے تمام شر اور مضر اثرات سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔(روزانہ کم از کم 11 مرتبہ پڑھیں) 7 - اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّ أَتُوبُ إِلَيْهِ۔ترجمہ: میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے جو میرا رب ہے ہر گناہ سے اور میں جھکتا ہوں اسی کی طرف۔(روزانہ کم از کم 33 مرتبہ پڑھیں) 8 - سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ الِ مُحَمَّدٍ۔