تأثرات

by Other Authors

Page 338 of 539

تأثرات — Page 338

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پورے ہونے پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش کی خوشی ہے اور اس سو سال میں جو لہلہاتے باغ اس انعام سے چمٹے رہنے کی وجہ سے ہمیں اللہ تعالیٰ نے عطا کیے، اس کی خوشی میں ہے۔ان لہلہاتے باغوں کو دیکھ کر جب ہم خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں تو ان شہدائے احمدیت کو بھی یادرکھیں اور ان کے لیے اور ان کی اولادوں کے لیے بھی دعائیں کریں جنہوں نے اپنے خون سے ان باغوں کو سینچا ہے۔اپنے ایمان کی مضبوطی کی وہ مثالیں قائم کی ہیں جو تاریخ کے سنہری باب ہیں۔300 عُرْوَةٌ کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ایسا سبزہ زار جو ہمیشہ سرسبز رہتا ہے۔بارش کی کمی بھی اس پر کبھی خشکی نہیں آنے دیتی۔پس یہ ایسا سبزہ زار ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان کی وجہ سے جماعت کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا ہے جو ہمیشہ سرسبز رہنے کے لیے ہے۔جس کو شبنم کی نمی بھی لہلہاتی کھیتیوں میں اور سرسبز باغات کی شکل میں قائم رکھتی ہے۔پس اس عُروهُ وشقی کو پکڑے رہیں گے تو انعامات کے وارث بنتے چلے جائیں گے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 30 مئی 2008ء) خلافت کے قیام کے لیے اطاعت کا جو اپنی گردنوں پر رکھے رکھنا ایک لابد می اور ضروری امر ہے اور خلافت کی بقا ہماری اطاعت کے بے لوث جذبہ کے ساتھ منسلک ہے۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس بارہ میں فرماتے ہیں: پس آج جب کہ یہ بات ابھی آپ کے ذہنوں میں تازہ ہے، میں اس بات کو اس لیے دُہرارہا ہوں کہ اس بات کو ہمیشہ تازہ رکھیں اور یہ عہد آپ میں مزید مضبوطی پیدا کرتا چلا جائے۔یہ بھی ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ کوئی عہد بھی ، کوئی بات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر پوری نہیں ہو سکتی۔کئیوں کو احساس بھی ہے۔خطوط میں بھی لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے تو عہد کیا ہے اب ہم انشاء اللہ اس پر عمل کریں گے ، کار بند رہیں گے۔لیکن یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ اس کے فضلوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے طریقہ بتایا ہے اس پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنی عبادتوں کے معیار پہلے سے بڑھا ئیں۔اس میں بڑھیں۔نیکیوں میں پہلے سے بڑھیں اور اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔نیکیوں میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے۔خلافت کی اطاعت میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے۔اس کے بغیر نہ نیکیاں ہیں اور نہ عہد کی پابندی ہے۔