تأثرات — Page 332
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء قادیان میں تقریب: 294 قادیان میں اس تقریب کے لیے وہ جگہ منتخب کی گئ تھی جہاںسیدنا حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کا انتخاب بطور خلیفتہ اسیح الاوّل عمل میں آیا تھا اور جہاں آپ رضی اللہ عنہ نے مسندِ خلافت پر متمکن ہونے کے بعد سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جنازہ پڑھایا تھا۔اس مقام ظہور قدرت ثانیہ کو اب ایک یادگار کی شکل دے دی گئی ہے۔کھلے میدان میں احباب کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا۔اس خوب صورت اور بابرکت تقریب میں قادیان اور گردو نواح کی جماعتوں سے سینکڑوں احباب نے شمولیت فرمائی۔ربوہ میں تقریب: ربوہ میں یہ تقریب مرد حضرات کے لیے ایوان محمود اور خواتین کے لیے لجنہ ہال میں منعقد کی گئی۔اس تقریب کے لیے ایک دیدہ زیب دعوت نامہ بھی تیار کیا گیا تھا۔ہر دو نقاریب میں 2,300 سے زاید احباب وخواتین اور بچے بچیوں نے شمولیت کی۔اس مبارک موقع پر ایوان محمود کو خاص طور پر سجایا گیا تھا۔ہال کے باہر جھنڈیاں لگا کر تزئین کی گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کے پانچوں خلفاء کا تعارف اور ان کے خلافت کے بارہ میں ان کے ارشادات اس سجاوٹ میں چار چاند لگا رہے تھے۔ہال کو بڑی محنت سے سجایا گیا تھا۔کارروائی کے دوران سب احباب کی خدمت میں جوس، آئس کریم اور ٹین کے دیدہ زیب ڈبہ میں مٹھائی اور ایک رومال پیش کیا گیا۔ڈبہ اور رومال پر خلافت جوبلی کے لوگو چھپے ہوئے تھے۔اس تقریب کے لیے 600 سے زایدرضا کاروں نے پہرہ کے فرائض سرانجام دیئے۔لندن میں جلسہ کا مقام : لندن میں یہ جلسہ مشہور زمانہ مقام Excel سنٹر میں منعقد کیا گیا۔انگلستان کے دُور ونزدیک علاقوں سے ہزاروں احباب و خواتین نے شمولیت کی۔رنگارنگ کے ملبوسات پہنے ہوئے بچوں اور بچیوں نے نظمیں اور ترانے گا گا کر آنے والوں کا استقبال کیا۔موسم کی خرابی، ورکنگ ڈے اور سڑکوں پر بے پناہ رش ہونے کے باوجود ہزاروں افراد کشاں کشاں اس تاریخی موقع پر اس سنٹر میں جمع ہوئے۔گویا خلافت احمد یہ اور خلیفہ وقت کی ذات بابرکات سے محبت، الفت اور فدائیت کی لہریں ہر ایک دل میں موجزن تھیں۔اللہ تعالیٰ کی حکمت کے تحت 27 مئی کے اس اہم موقع پر قادیان، ربوہ اور لندن تینوں مقامات پر باران رحمت برسا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور تقریب کے دوران سورج نکل آیا اور موسم بھی کھل گیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی وقت کے مطابق شام کے پونے پانچ بجے لوائے احمدیت لہرایا اور