تأثرات

by Other Authors

Page 331 of 539

تأثرات — Page 331

تاثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ذریعہ سے پھر قرآنی حکومت کا جھنڈا اونچا کیا جا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کے کلاموں اور الہاموں سے یقین اور ایمان حاصل کرتے ہوئے ہم دنیا کے سامنے پھر قرآنی فضیلت کو پیش کر رہے ہیں۔گو دنیا کے ذرائع ہماری نسبت کروڑوں کروڑ گنے زیادہ ہیں لیکن دنیا خواہ کتنا ہی زور لگائے ہمخالفت میں خواہ کتنی ہی بڑھ جائے یہ ایک قطعی اور یقینی بات ہے کہ سورج ٹل سکتا ہے، ستارے اپنی جگہ چھوڑ سکتے ہیں ، زمین اپنی حرکت روک سکتی ہے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی فتح میں اب کوئی شخص روک نہیں بن سکتا۔“ 293 (دیباچہ تفسیر القرآن۔انگریزی صفحہ نمبر 499-500 طبع دوم ) اے اللہ ! اے مولیٰ ! اے ہمارے رب! حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روح کو یہ نوید اور تسلی ہو کہ جو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کرتے ہوئے عرض کیا تھا کہ: اے مسیحا! تیرے سودائی جو ہیں ہوش میں، بتلا کہ ان کو لائے کون؟ تو تو واں جنت خوش اور شاد ہے ان غریبوں آئے کون؟ مانتا ہوں ہے ثواب ول نادان سمجھائے کون؟ دے دل کو مرے صبر قرار اشک خونیں آنکھ کچھوائے کون؟ آج ہم سب احباب جماعت احمد یہ اپنے خدا کے حضور یہ عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے یہ جذبات ہمارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام، آپ علیہ السلام کے صحابہ، آپ علیہ السلام کے خلفا اور دیگر احمدی احباب جماعت کو پہنچا دے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ان اشعار میں موجود تڑپ آج بھی ہر ایک احمدی دل میں برقرار ہے۔یہ مقبول دعا ئیں اللہ تعالیٰ کے عرش تک پہنچیں اور إِنِّی مَعَكَ يَا مَسْرُورُ کی جونو ید اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی ان خوشیوں کو ہم نے بڑے عاجزانہ رنگ میں دُعائیں کرتے ہوئے عید کی طرح منایا ہے اور یوم خلافت کے ایک سو سال پورے ہونے پر ہم آپ کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور اسی نے ہمیں صبر و قرار عطا فرمایا اور ہمارے خونی اشک پچھوائے ہیں اور آپ سب بزرگان کی شبانہ روز بے قرار دعاؤں کو ہم عاجزوں کے حق میں قبول فرماتے ہوئے ہم پر کبھی نہ ختم ہونے والے اپنے افضال اور انوار کی بارش موسلا دھار برسائی ہے اور برساتا چلا جارہا ہے۔ہم اک سے ہزار ہو چکے ہیں اور ہوتے چلے جارہے ہیں اور با برگ و بار ہو چکے ہیں اور ہوتے چلے جارہے ہیں۔الحمد للہ