تأثرات

by Other Authors

Page 330 of 539

تأثرات — Page 330

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء لندن ، قادیان اور ربوہ: 292 27 مئی 2008ء کا تاریخی دن جس کے دیکھنے کے لیے کئی ایک رُوحیں تڑپتی اور سکتی گزرگئیں کہ ان لمحات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں ، ان نظاروں کا لطف سمیٹ سکیں اور ان کی رونقیں دیکھ سکیں لیکن انہیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوا۔یہ ہماری بہت بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم نے محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ یہ دن اپنی آنکھوں سے دیکھا، دل و جان میں اُتارا، ربوہ میں بیٹھے بیٹھے اپنے پیارے آقا امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام قادیان دارالامان کو براہ راست دیکھا اور لندن میں بیٹھے اپنے پیارے امام کو بھی اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا اور اس کی باتیں سنیں اور ان اشعار کا مفہوم خوب سمجھ آیا: ہو جو بھی تیری طرف اُڑان میں پرنده نتری آمان میں ہو فقیروں کا ہم اسیروں کا ایک لندن ہو (محمد مقصود احمد منیب ) ہی قادیان میں گویا ایک لندن قادیان اور ربوہ میں بن گیا اور ایک قادیان اور ربوہ، لندن میں بن گیا اسی طرح ایک ربوہ لندن اور قادیان میں بن گیا اور ایک لندن، قادیان اور ربوہ میں بن گیا۔یہاں برصغیر پاک و ہند کے مشہور ادیب اور عالم فاضل جناب علامہ نیاز فتح پوری صاحب کے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں اور قادیان اور ربوہ اور لندن کے یک جان ہونے کا یہ نظارہ آج پھر ان الفاظ کی تائید میں کھڑا ہے۔ہمارے پیارے مولا نے یہ نظارہ ساری دنیا کو ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ دکھا دیا اور یہ بات سچ کر دکھائی۔علامہ صاحب موصوف لکھتے ہیں: " آج دنیا کا کوئی دُور دراز کا گوشہ ایسا نہیں جہاں یہ مردانِ خدا اسلام کی صحیح تعلیم۔۔۔کی نشر و اشاعت میں مصروف نہ ہوں۔۔۔اور جب قادیان و ربوہ میں صدائے اللہ اکبر بلند ہوتی ہے تو ٹھیک اسی وقت یورپ و افریقہ وایشیا کے ان بعید و تاریک گوشوں سے بھی یہی آواز بلند ہوتی ہے۔جہاں سینکڑوں غریب الدیار احمدی خدا کی راہ میں دلیرانہ قدم آگے بڑھاتے ہوئے چلے جارہے ہیں۔“ ( ملاحظات نیاز صفحہ 45) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پیش گوئی کے الفاظ بھی کانوں میں گونجتے ہیں کہ: آج دنیا کے ہر براعظم پر احمدی مشنری اسلام کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔۔۔۔ہمارے