تأثرات — Page 315
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ر ہمیں بتایا گیا تھا کہ احمدی مسلمان نہیں ہیں اور نہ ہی کلمہ پڑھتے ہیں مگر آج ہم نے خود آپ کو کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بار بار لیتے ہوئے دیکھا ہے تو پتہ لگتا ہے کہ آپ لوگ بھی مسلمان ہیں۔“ ناروے (Norway): 285 الفضل انٹر نیشنل 19 تا 25 جون 2009ء صفحہ نمبر 9) ناروے کے جلسہ سالانہ 2008ء میں لورن سکوگ کے میئر Mr۔Age Toven نے ناروے کے وزیراعظم Mr۔Jens Stollenberg کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں محترم وزیر اعظم نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں اس مبارک موقع پر سلام اور مبارکباد کا تحفہ بھجوایا۔اس کا ترجمہ درج ذیل ہے: پیارے احمد یو! اس سال 27 مئی کو آپ کی خلافت کے سوسال پورے ہونے پر دلی مبارک بادقبول ہو۔میں آپ کے خلیفہ مرزا مسرور احمد صاحب کو خصوصی سلام بھجواتا ہوں۔میں اس خط کے ذریعہ آپ لوگوں کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آداب و تسلیمات کے ساتھ (Jens Stoltenberg) وزیر اعظم ناروے“ (النور۔ناروے۔صفحہ نمبر 53) Nittedal Community ناروے کی میئر نے اس موقع کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور دعوت کا شکر یہ ادا کیا۔ناروے کے جلسہ صد سالہ خلافت جوبلی میں Ullensaker Kommune کے میئر۔Mr Harald نے اپنے خیر سگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مکرم امیر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور احباب جماعت کے اندر نظر آنے والے باہمی پیار، محبت، اخلاص اور اتحاد کی خصوصی تعریف کی اور جماعت احمدیہ کے لوگو محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں“ پر بڑی خوش نودی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ”ہم سب خدا پر یقین رکھتے ہیں۔“ از النور۔ناروے صفحہ نمبر 51)