تأثرات

by Other Authors

Page 309 of 539

تأثرات — Page 309

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دنیا بھر میں خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی تقریبات: 279 دنیا بھر میں صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے پروگرام نہایت شان و شوکت اور پر جوش طریق پر منعقد کیے گئے۔ہمارے پیارے امام سید نا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے گیارہ ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ میں بہ نفس نفیس شامل ہو کر برکت بخشی۔ان گیارہ ممالک کے علاوہ باقی ممالک میں بھی جماعت ہائے احمدیہ نے مقامی اور ملکی سطح پر جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جلسہ ہائے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام، جلسہ ہائے یوم صلح موعود رضی اللہ عنہ، جلسہ ہائے یومِ خلافت اور دیگر پروگرام منعقد کیے۔دنیا بھر کی جماعتوں نے 2008ء کا جلسہ سالانہ خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی کے منصوبہ کے تحت منعقد کیا اور اس مناسبت سے ہر جلسہ اعلیٰ انتظامات پر مشتمل دکھائی دیا۔ہر ملک کے جلسہ ہائے سالانہ کی خاص بات یہ تھی کہ ان ممالک کی بڑی بڑی شخصیات کو جلسہ پر مدعو کیا گیا اور انہوں نے بڑے شوق اور خوشی سے نہ صرف یہ دعوت قبول کی بلکہ تشریف لا کر جماعت احمدیہ، نظام جماعت ، ہر ایک میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات کا اعتراف اور خلافت احمدیہ کے بارہ میں اپنے نیک جذبات کا بھی اظہار کیا۔نیز خلافت احمدیہ کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہدیہ تہنیت بھی پیش کیا۔ماریشس ماریشس کے صدر مملکت نے Sir Aneerood Jugnauth نے جلسہ سالانہ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور اپنی شمولیت پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ” جماعت احمد یہ پُر امن اصولوں کی علم بردار ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جن کی آج دنیا کو الفضل انٹر نیشنل 13 تا 19 فروری 2009ء۔صفحہ نمبر 10 ) بہت ضرورت ہے۔“ سبین منعقد کیا میڈرڈ (سپین) میں 9 دسمبر 2008 ء کو صد سالہ خلافت جوبلی کے سلسلہ میں ایک عشائیہ من گیا۔اس عشائیہ میں وزارت مذہبی امور کے نمائندگان اور ارجنٹائن کے کونسلر بھی اپنے ساتھیوں سمیت شامل ہوئے اور جماعت کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔تنزانیہ الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 مئی 2009, - صفحہ نمبر 16) تنزانیہ کے موروگورو، Mtwara اور Lindi ریجنز کی مختلف جماعتوں میں صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے سلسلہ میں کامیاب جلسے منعقد ہوئے۔ان جلسوں میں کثیر تعداد میں غیر از جماعت احباب نے شرکت کی اور نیک اثرات لے کر واپس گئے۔الفضل انٹر نیشنل 3 تا 9 اپریل 2009ء صفحہ نمبر 12، الفضل انٹر نیشنل 10 تا 16 اپریل 2009ء صفحہ نمبر 16)