تأثرات

by Other Authors

Page 308 of 539

تأثرات — Page 308

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہے وہ دھرتی محترم اپنے لیے عزت مآب ہیں وہاں بے شک عقیدت اور محبت کے گلاب ہے جو کہا پیارے نے اُس کی پیروی میں خیر جانے میں تھی برکت، اب نہ جانے میں ثواب خطبہ عیدالاضحیہ میں ذکر : 278 اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنوبی ہند کی جماعتوں کے دورہ جات غیر معمولی برکات کے حامل تھے۔تبلیغ کے بہت سے نئے رستے کھلے اور کروڑ ہالوگوں تک احمدیت کا پیغام پہنچا اور ہر جگہ اس پیغام نے غیر معمولی اثرات چھوڑے۔مختلف ممالک کی جماعتیں ترقیات کے نئے نئے میدانوں اور ادوار میں داخل ہوئیں۔احباب جماعت میں ایک نیا عزم، جوش اور ولولہ پیدا ہوا۔عبادتوں کے معیار بلند ہوئے۔ہر ایک کو ایمان کی حلاوت نصیب ہوئی۔دلوں کو تسکین ملی۔اخلاص و وفا کے پیمانے بھرے اور ایک عظیم الشان انقلاب پیدا ہوا۔یقیناً خلافت احمدیہ کی نئی صدی کے سر پر یہ دن ایسے مبارک دن ہیں جو آنے والی عظیم الشان فتوحات کے لیے سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئے۔ہر چھوٹا بڑا برکات کے ان چشموں سے سیراب ہوا اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا کیوں کہ یہی قانون قدرت ہے اور تقدیر الہی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد اب خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے ساتھ وابستہ کر دی گئی ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز طویل دورہ بھارت کو مختصر کر کے واپس لندن تشریف لے آئے۔جہاں سے حضور انور نے عید الاضحیہ کے خطبہ میں فرمایا: قادیان کے جلسہ میں شرکت کرنے کے لیے میں انڈیا گیا تھا۔انڈیا کے جنوبی حصہ میں تھا کہ واپسی کا بہت مشکل فیصلہ کرنا پڑا مگر جماعت کے مفاد اور خدا کی رضا کو سمیٹنے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اس کے نتائج کامیابی کے نکالے۔یہ قادیان والوں اور پاکستان والوں کی بہت بڑی قربانی ہے۔میں آپ کے درد کو پہچانتا ہوں لیکن اپنی آہیں ، پکاریں اور تڑپیں خدا کے حضور پیش کریں کہ خدا جماعت کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور قادیان اور بوہ میں بھی جلسے ہوں اور خدا اپنے فضلوں سے نوازتا رہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 30 جنوری تا 5 فروری 2009ء صفحہ نمبر 9)