تأثرات

by Other Authors

Page 284 of 539

تأثرات — Page 284

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دورہ بھارت : 256 سید نا حضرت خلیفتہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 2008ء کے دوران قادیان کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: قادیان کا انشاء اللہ جلسہ ہے اس کے لیے دعا کریں کہ ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت ہو۔اللہ تعالیٰ ہر شر سے ہر احمدی کو محفوظ رکھے۔۔اللہ تعالیٰ تمام جانے والوں کو ہر طرح اپنی حفاظت میں رکھے۔مستقل دُعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ حاسدوں اور شریروں کے شر سے ہر وقت بچائے کیونکہ ان لوگوں کی نظر تو ہر وقت جماعت پر رہتی ہے اور جو وہاں قادیان میں رہنے والے ہیں اُن کو بھی اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔۔۔ہندوستان ایک بڑا وسیع ملک ہے اور غریب لوگ ہیں اس لیے نہیں آسکتے۔تو انشاء اللہ بعض دوسرے شہروں میں بھی جانے کا پروگرام ہے۔اللہ تعالیٰ ان جگہوں کے پروگرام بھی ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے اور میرا یہ دورہ بے شمار برکات کا حامل ہو اور ان کو سمیٹنے والا ہو اور دشمن کا ہر حربہ اور چال ناکام و نامراد ہواور ہم جماعت کی ترقی ہمیشہ دیکھتے چلے جائیں اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہماری پردہ پوشی فرمائے اور کبھی ہم اس کے فضلوں اور 66 رحمتوں سے محروم نہ رہیں۔خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 21 نومبر 2008 ء مسجد بیت الفتوح لندن ) بھارت میں کئی سال سے صد سالہ خلافت جو بلی کے جلسہ کی تیاری ہورہی تھی۔ان جماعتوں میں بھی اب تیاریاں عروج پر تھیں جن میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورہ متوقع تھا۔ہر ایک چھوٹا بڑا اس غیر معمولی اور انتہائی با برکت اور افضال الہی سے بھر پور اور خلافت جوبلی کے تاریخی اور تاریخ ساز جلسہ سالانہ قادیان کے انتظار میں تھا۔بعض لوگوں نے تو اپنی اپنی نوکریوں سے سال بھر پہلے ہی رخصتیں لے رکھی تھیں تا کہ عین وقت پر کوئی مسئلہ نہ ہو اور مبادا وہ اس جلسہ کی برکات سمیٹنے سے محروم رہ جائیں اور بہتوں نے اپنے سفری انتظامات بھی مکمل کر لیے تھے۔لندن سے روانگی: 22 نومبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لندن سے دہلی کے لیے روانگی سے قبل غیر معمولی لمبی دُعا کروائی۔سینکڑوں کی تعداد میں احباب جماعت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو رخصت کرنے کے لیے جمع تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھارت میں تیرہ مقامات کا دورہ کرنا تھا جس کے لیے بھارت حکومت نے