تأثرات

by Other Authors

Page 277 of 539

تأثرات — Page 277

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء یہاں سے تو ہمیشہ محبت، پیار، صلح اور خیر کا پیغام جائے گا۔ذیل ہے:۔۔۔میں جماعت احمدیہ کی طرف سے اس شہر کے ہر فرد کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہر احمدی اپنی بساط کے مطابق یہ پوری کوشش کرے گا کہ وہ امن کے قیام میں پورا تعاون کرے اور یہ مسجد امن، بھائی چارہ اور پیار کی محافظ رہے گی۔انشاء اللہ 251 الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) مسجد المہدی بریڈ فورڈ کے افتتاح کے موقع پر حاضرین کے تاثرات: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب کے بعد حاضرین نے جن تاثرات کا اظہار کیا ان کا خلاصہ درج ڈپٹی لارڈ میئر اپنے دو بچوں کو ساتھ لائی تھیں۔موصوفہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے اپنے بچوں کا تعارف کروایا اور ان کے لیے دعا کی درخواست کی۔☆ دوران کہا کہ: ☆ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے 66 حضور ! ہم آپ کو روزانہ ٹی وی پر دیکھتے ہیں اور بڑی خوشی ہوتی ہے۔“ ایک مہمان نے کہا کہ ہم بچوں کو بٹھا کر حضور کی بچوں کی کلاسز دکھاتے ہیں۔بعض سرکردہ انگریز مہمانوں نے کہا کہ : حضور انور نے آج جو خطاب فرمایا ہے اس کی بہت ضرورت تھی۔اگر ہم اس تعلیم پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔“ مہمانوں نے مسجد کی بہت تعریف کی اور اکثریت نے کہا کہ : یہ بہت خوب صورت مسجد ہماری نظروں کے سامنے بنی ہے اور شہر سے گزرتے ہوئے نظر آتی ہے۔“ ا ایک ممبر یورپین پارلیمنٹ کی اہلیہ حال ہی میں اپنے انڈیا کے سفر کے دوران قادیان سے ہو کر آئی تھیں۔موصوفہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا کہ: 66 قادیان قیام کے دوران مجھے بے حد عزت دی گئی۔میرے دل میں اہل قادیان کی بہت قدر ہے۔میں ایک وفد لے کر دہلی گئی تھی اور پھر قادیان بھی گئی تھی۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کی بات سن کر فرمایا: ہم دوبارہ آپ کو قادیان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13)