تأثرات — Page 275
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 6) دورہ برطانیہ: 249 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 7 نومبر کو برطانیہ کی مختلف جماعتوں کا دورہ فرمایا اور تین مساجد اور دو مشن ہاؤسز کا افتتاح فرمایا۔i مسجد المہدی بریڈ فورڈ: ایہ مسجد صرف تین سال کے قلیل عرصہ میں مکمل ہوئی ہے۔اس کا سنگ بنیاد 2 اکتوبر 2004ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے رکھا اور نومبر 2006 ء میں اس کی تعمیر کا کام شروع ہوا جو نومبر 2009ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہاں جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما کر اس مسجد کا باقاعدہ افتتاح فرمایا۔بریڈ فورڈ کی سرزمین سے پہلا خطبہ تھا جو براہ راست ساری دنیا میں دکھایا اور سنایا گیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کے لیے اس گھر کو تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے وہ مقصد پورا کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔اس خدا کے لیے وہ خالص دل پیدا کرنا ضروری ہے جس میں اس کی رضا کے حصول کا مقصد کوٹ کوٹ کر بھرا ہو جس میں خالصتاً للہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا جذبہ بھی موجزن ہو۔اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جو دنیا میں خدا تعالیٰ کا گھر بنائے گا خدا تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں اس کے لیے گھر بنادے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل 12 تا18 دسمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 16) اسی شام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں مسجد المہدی کے نچلے ہال میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہر بھر کی سرکردہ اور معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ان میں مندرجہ ذیل سرکردہ شخصیات شامل تھیں : ☆ بریڈ فورڈ کی ڈپٹی لارڈ میئر حوارن حسین، ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ ڈاکٹر رمیندرسنگھ MEB، چار ممبران پارلیمنٹ، مقامی پولیس کے سربراہ، علاقہ کے سب سے بڑے سینئر حج سٹیفن گلک، چیئر مین مجسٹریٹ کورٹ،