تأثرات

by Other Authors

Page 272 of 539

تأثرات — Page 272

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جناب سائمن ہیوز کے تاثرات : 246 اس کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جناب سائمن ہیوز نے بتایا کہ جماعت احمدیہ کی تین خوبیوں نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا: اول تو یہ کہ جس چیز نے مجھے آپ کی جماعت کے بارہ میں متاثر کیا ہے وہ یہ ہے کہ آپ ہمیشہ بہت ہی کھلے دلوں کے ساتھ دوسروں کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں۔یہ درست ہے کہ برطانیہ نے آپ کو یہاں شہریت دی ہے مگر آپ کی جماعت کے افراد نے اپنے آپ کو ایک تنگ نظر حلقہ بندگروہ نہیں بنایا بلکہ انہوں نے جو طرزِ زندگی اپنایا ہے اس سے زندگی کی لہریں ہر سمت بلند ہوتی رہی ہیں۔مختلف پارٹیوں کے مابین اور ان کی زندگیوں کے اندر ایک حیات افزا برقی رو کی طرح پھیلی ہیں جہاں بھی آپ لوگ آباد ہوئے ہیں۔دوسری بات جو میں کہنا چاہوں گا یہ ہے کہ لندن ممبر پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے میں اور دوسرے ممبران پارلیمنٹ فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک Cosmopolitan شہر کے رہنے والے ہیں جہاں مختلف قوموں کے باشندے مل کر زندگی بسر کرتے ہیں بلکہ شاید دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں یہاں مختلف نسلوں اور قومیتیوں کے لوگ رہتے ہیں۔اس لیے یہ امر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ہم دنیا میں امن کے ساتھ مل جل کر رہنا سیکھیں۔یہاں دنیا بھر کے مذاہب کی نمائندگی ہے۔آپس میں ہم ایک دوسرے سے سبق حاصل کر سکتے ہیں کہ کس طرح زندگیاں گزارنی چاہئیں۔اس ذریعہ سے ہمیں نمونہ دکھانا ہوگا کہ بہترین ہم آہنگی کا طریق کیا ہے۔سب سے بہترین معاشرہ وہی ہے جہاں ایک دوسرے کے احساسات اور اعتقادات کے لیے دلوں میں عزت اور احترام ہو۔جس کا اظہار عملی صورت میں بھی ہو کہ ہر شخص آزادی محسوس کرے کہ وہ اپنی تعلیم و تدریس ، عبادت ، تبلیغ، اپنے خیالات کی تشہیر آزادی سے کر سکتا ہے۔اس سلسلہ میں ہمیں جو مراعات حاصل ہیں وہ ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہیں۔تیسری بات جو میں کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ ہم اور آپ آج آپ کی خلافت جو بلی منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں تو ہمیں یہ احساس ہے کہ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی دنیا میں سب کو حاصل نہیں ہیں۔پاکستان میں اور بعض دوسرے ممالک میں مکمل مذہبی آزادی تمام افراد کو نہیں ہے کہ وہ اپنے چنیدہ مذہب پر آزادی سے عمل پیرا ہوسکیں۔اتنی بڑی تعداد میں مختلف حلقہ ہائے فکر کے نمائندے جو یہاں جمع ہوئے ہیں یہ بھی اس کا