تأثرات

by Other Authors

Page 253 of 539

تأثرات — Page 253

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 1 SAT اہم سیٹلائیٹ چینل نے یہ خبر نشر کی : مشرقی برلن میں جمعرات کی شام کو با قاعدہ تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح ہوا۔اس پروگرام میں دوسو پچاس افراد نے شرکت کی۔پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر Thierse نے کہا کہ 66 باہمی کشادہ دلی اور رواداری کے کلچر کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔“ 228 الفضل انٹر نیشنل - 12 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 11) جرمنی کے ایک بڑے نیوز چینل 24-n نے یوں خبر دی کہ: احتجاج کے باوجود مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی۔Thierse نے کہا کہ: اب معمول کی زندگی کا آغاز ہو جانا چاہیے۔تعصبات اچھے مشیر نہیں ہوتے۔“ جرمنی میں احمدیہ جماعت کے تیس ہزار ممبران ہیں۔دیگر مسلمانوں کی طرف سے احمد یوں کو سخت مخالفت کا سامنا ہے۔جماعت احمد یہ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے۔آئندہ ایام کے دوران مسجد میں Open Day کے پروگرام ہوں گے۔الفضل انٹر نیشنل - 12 تا18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 11) مشہور یورپی چینل Euro-News نے یوں خبر نشر کی : ”جماعت احمدیہ نے مشرقی جرمنی میں پہلی مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔اس کے خلاف تین سو افراد نے احتجاج کیا۔Thierse نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اختلافات ختم ہو جائیں گے۔تعصب اور ڈر کی وجہ علم کی کمی ہوتی ہے لیکن علم کی مدد سے تعصبات ختم کیے جا سکتے ہیں۔جماعت احمد یہ جرمنی کے امیر عبداللہ واگس ہاؤزر نے کہا کہ ” جماعت احمدیہ آزادی رائے اور آزادی مذہب کے لیے کوشاں ہے۔احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اسلامی دنیا میں اس بات میں اختلاف ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (11) Domradio کیتھولک ریڈیو نے اپنی نشریات میں کہا: مشرقی جرمنی کی پہلی مسجد کا افتتاح ایک تقریب کے ذریعہ ہوا جمعہ کو نو تعمیر مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔مدعو مہمانوں میں جماعت کے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد ، پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر Thierse شامل تھے۔کیتھولک چرچ کی طرف سے Wolfgang Klose شامل ہوئے جو برلن چرچ کی مجلس عاملہ کے صدر ہیں۔Thierse نے کہا کہ جماعت کو اپنی مذہبی رسومات کے بارہ میں لوگوں کو بتانا چاہیے ہمسایوں کو چاہئے که نو واردان (احمدی) جو اُن کے لیے اجنبی ہیں ان کو سمجھنے کی کوشش کریں۔خلیفہ (ایده اللہ ) نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسجد کی حمایت کی۔آپ نے زور دیا