تأثرات

by Other Authors

Page 250 of 539

تأثرات — Page 250

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب گزشتہ دفعہ میں یہاں آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ ایک دفعہ جب مسجد کی تعمیر ہو جائے گی تو آپ کے تمام خدشات دور ہوجائیں گے۔جب تک آپ کسی کے ساتھ نہیں رہتے آپ کو یہ پتہ نہیں لگ سکتا کہ وہ کیسا آدمی ہے؟ ہمارا ایک گل وقتی مبلغ یہاں رہے گا اور ہمارے نیشنل امیر بھی یہاں با قاعدہ آئیں گے۔مجھے امید ہے کہ میں بھی گاہے بگا ہے یہاں آتا رہوں گا۔تب ہمارے ہمسائے ہمارے رویہ اور میل جول کے متعلق جان سکیں گے۔انشاء اللہ یہ خدشات جلد دور ہو جائیں گے۔“ ☆ 225 الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) ایک نمائندے نے سوال کیا کہ: آپ کا نصب العین ” محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں ہے لیکن بعض لوگ اس بارے میں شبہات کا شکار ہیں۔آپ اس بارے میں کیا کہیں گے؟ حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: کوئی بھی شبہ یا خدشہ کسی بنیاد پر ہونا چاہیے۔اگر ان کو تعصب ہے تو یہ ان کے فردی تعلقات کی وجہ سے ہوگا مگر ہماری جماعت سے کبھی بھی ان کو کوئی خدشہ نہیں پیدا ہو سکتا۔ی محض اللہ کا فضل ہے کہ جہاں کہیں بھی ہمارے بارے میں خدشات ہوتے ہیں وہ جلد دُور ہو جاتے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) افتتاحی تقریب کا عشائیہ: مسجد خدیجہ کی افتتاحی تقریب کے عشائیہ میں نائب صدر جرمن پارلیمنٹ Hon۔Wolfgang Theirse ، وزیر برائے بہبود و سوشل ویلفیئر صوبه برلن Hon۔Heidi Knake Werner ، اور Pankow Berlin کے میئر نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔علاوہ ازیں سیاسی پارٹی SPD کے نائب صدر ، صوبائی وزیر اعلیٰ برلن کی نمائندہ خاتون ، صوبائی وزیر برائے امیگریشن، چودہ ممبران نیشنل و قومی اسمبلی ، عیسائی، یہودی ،سکھ ازم اور مسلمان تنظیموں کے سربراہان، مختلف سفارت کار، جرنلسٹس، پروفیسرز، ٹیچر اور اعلی تعلیم یافتہ اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں تلاوت اور نظم کے بعد تین اہم شخصیات نے خطاب کیا اور ان کے بعد حضور انور نے خطاب فرمایا۔حضور انور نے اسلام احمدیت کی حقیقی تصویر ان کے سامنے پیش کی جس پر سب مہمان متاثر ہوئے اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔